Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»آئینی ترامیم سے ثاقب نثار اور گلزار جیسے جج نہیں آئیں گے:ایمل ولی خان
پاکستان

آئینی ترامیم سے ثاقب نثار اور گلزار جیسے جج نہیں آئیں گے:ایمل ولی خان

EditorBy Editorاکتوبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

  اسلام آباد: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر تنقید کی اور کہا کہ ان ترامیم سے ثاقب نثار اور گلزار جیسے جج نہیں آئیں گے۔

سینیٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اے این پی کے صدر اور سینیٹ میں پارلیمانی لیڈر ایمل ولی خان نے کہا کہ یہ ترامیم پارلیمان کی زور آوری کی نمائندگی کریں گی، عدلیہ میں جو ساسو ماں کے کہنے پر فیصلے ہوتے تھے آئندہ ایسے نہیں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ان ترامیم کے باعث  ثاقب نثار اور گلزار جیسے جج نہیں آئیں گے، ملک کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جیسے ججوں کی ضرورت ہے۔

ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہر اجلاس میں ڈکٹیٹر ایوب خان کا گند ہوتا تھا، یہ لوگ خود اپنے چئیرمین کو نہیں مانتے، بانی چئیرمین ختم ہوچکا ہے وہ جیل میں ہے، پی ٹی آئی والے ہماری ہر چیز کی مخالفت کرتے ہیں، علی ظفر خصوصی کمیٹی میں آتے ضرور رہے لیکن تجویز کوئی نہیں دی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے 26 نکات پر اتفاق کیا تھا، 9مئی کو جس نے بھی دفاعی تنصیبات پر حملہ کیا ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، ہمیں دفاعی اداروں سے کئی شکایتیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری تین نسلیں عمر قید کا شکار رہیں ہم نے پھر بھی دفاعی تنصیبات پر حملہ نہیں کیا، ایک دن 600 شہادتیں اے این پی کو ریاست نے دیے لیکن ہم دفاعی اداروں کے خلاف نہیں ہیں، کوئی سپورٹ کرے یا نہ کرے میں کروں گا کہ جو بھی فوجی تنصیبات پر حملہ کرے اس کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

صدر اے این پی نے کہا کہ کے پی ہاؤس میں آپ نے ڈرامے باز بٹھایا ہوا ہے، اس کا بس چلے تو پورا ملک بند کر دے، علی ظفر صاحب آپ اس کمیٹی میں تھے آپ نے کوئی ایک تجویز نہیں دی، آپ اب عوام کے سامنے ڈرامے بازی نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے جو شقیں عوام کے خلاف تھیں وہ نکال دی ہیں۔

Amal Wali Khan ANP Pakistan پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.