Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کھیل»نیوزی لینڈ کی 36 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ میں فتح
کھیل

نیوزی لینڈ کی 36 سال بعد بھارتی سرزمین پر ٹیسٹ میں فتح

EditorBy Editorاکتوبر 20, 2024Updated:اکتوبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

بنگلورو : نیوزی لینڈ نے بھارت کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر بھارتی سرزمین پر 36سال بعد پہلا ٹیسٹ میچ جیت لیا۔

بنگلورو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کا کھیل بارش کی وجہ سے ضائع ہونے کے بعد میچ کے دوسرے دن بھارت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا اور بھارتی ٹیم صرف 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

جواب میں نیوزی لینڈ نے ڈیون کونوے کے 91 اور رچن رویندرا کے 134 رنز کے ساتھ ساتھ ٹم ساؤدھی کے 65 رنز کی بدولت 402 رنز بنا کر پہلی اننگز میں 356 رنز کی بھاری برتری حاصل کی۔

بڑے خسارے میں جانے کے بعد بھارت کے بلے بازوں نے دوسری اننگز میں مثبت اور جارحانہ سوچ کے ساتھ بیٹنگ کی۔ کپتان روہت شرما کی نصف سنچری سے تقویت پاتے ہوئے اوپنرز نے ٹیم کو 72 رنز کا آغاز فراہم کیا جس کے بعد ویرات کوہلی اور سرفراز خان نے تیسری وکٹ کے لیے136 رنز جوڑ کر بھارت کی میچ میں واپسی کی امیدیں روشن کردیں۔

میچ کے چوتھے دن سرفراز خان اور ریشابھ پنٹ نے 179 رنز کی شراکت قائم کر کے خسارے کا خاتمہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی پوزیشن کردیا، سرفراز نے 150 رنز کی اننگز کھیلی البتہ پنٹ بدقسمت رہے اور 99 کے اسکور پر او روک کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔ بھارت کی ٹیم دوسری اننگز میں 462 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور یوں نیوزی لینڈ کو فتح کے لیے 107 رنز کا ہدف دیا۔

نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز میں کھاتا کھلنے سے قبل ہی ٹام لیتھم کی وکٹ سے محروم ہونے کے باوجود نیوزی لینڈ نے پراعتماد انداز میں بیٹنگ کی۔ کیویز نے میچ میں 8 وکٹوں سے فتح حاصل کر لی جو ان کی 36سال بعد بھارت کے خلاف ان کی سرزمین پر ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی فتح ہے۔

India بنگلورو ٹیسٹ بھارت کرکٹ نیوزی لینڈ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر جونیئر اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    اکتوبر 16, 2026

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ فیسٹیول کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اکتوبر 16, 2026

    انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.