Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»دنیا»کینیڈا میں بھارتی سفارتکاراورایجنٹ مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، کینیڈین وزیر خارجہ
دنیا

کینیڈا میں بھارتی سفارتکاراورایجنٹ مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں، کینیڈین وزیر خارجہ

EditorBy Editorاکتوبر 20, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اوٹاوا:کینیڈا کی وزیر خارجہ میلانیا جولی نے اپنے ملک میں بھارت کے سفارت کاروں کو متنبہ کیا ہے کہ کینیڈا اپنی سرزمین پر مزید کسی مجرمانہ سرگرمی کو برداشت نہیں کرے گا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ انتباہ رواں ہفتے کے شروع میں چھ بھارتی سفارت کاروں کی ملک بدری کے بعد جاری کیا گیا ہے جب کینیڈا کی پولیس نے کہا تھا کہ نئی دہلی کے حکم پر کینیڈا میں ایجنٹوں کے ہاتھوں قتل اور بھتہ خوری کے کافی ثبوت موجود ہیں۔

کینیڈا کے علاقے برٹش کولمبیامیں18جون 2023کو سکھ کارکن ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں ملوث قراردیے جانے کے بعدبھارتی ہائی کمشنر کو کینیڈا سے نکال باہر کیا گیا تھا۔میلانیا جولی نے کہا کہ شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ نئی دہلی نے کینیڈا میں جرائم پیشہ افراد کو پرتشدد کارروائیوں کے لیے استعمال کیا ہے جن میں بھارت میں سکھ ریاست قائم کرنے کے خواہشمند سکھ رہنمائوں کو نشانہ بنانا بھی شامل ہے۔

میلانیاجولی نے مونٹریال میں ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ یقینی طور پر ایک خطرہ تھا اور اسی وجہ سے رائل کینیڈین مائونٹڈ پولیس نے اس حقیقت کو عام کرنے کا غیر معمولی اقدام اٹھایا کہ کینیڈین شہریوں کو ڈرایا دھمکایا جا رہا ہے، بھتہ خوری کا نشانہ بنایا جا رہا ہے یا انہیں قتل کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کیونکہ بھارتی ایجنٹ اور سفارت کار ان مجرمانہ کارروائیوں میں ملوث ہیں۔

Agents Canada India Spy
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.