Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»کھیل»نیوزی لینڈ نے ویمن ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا
کھیل

نیوزی لینڈ نے ویمن ٹی 20 ورلڈکپ جیت لیا

EditorBy Editorاکتوبر 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

دبئی : آئی سی سی ویمن ورلڈکپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نےجنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دے کر پہلی مرتبہ ٹی 20 ورلڈکپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل میں جنوبی افریقی ویمن ٹیم کی کپتان لورا وولوارڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا۔

کیوی ویمن ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز اسکور کیے، نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپننگ بیٹر سوزی بیٹس نے 32، امیلا کر 43 اور بروکلے ہالیڈے نے 38 رنز اسکور کیے،جنوبی افریقہ کی جانب سے بائیں ہاتھ کی گیند باز نونخولیکوملابا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی اوپننگ بیٹرز نے پہلی وکٹ کے لیے 51 رنز کی شراکت داری قائم کی، لورا وولوارڈ نے 27 گیندوں پر 33 رنز اسکور کیے جبکہ تازمین برٹس 17 رنز بنا کر نمایاں رہی۔

تاہم بہترین آغاز کے بعد پروٹیز کی یکے بعد دیگرے وکٹوں نے ٹیم کو بیک فٹ پر دھکیل دیا، اوپنرز کے بعد آنے والی بیٹرز اینیک بوش 9، مارزین کیپ 8 اور ندین ڈی کلارک 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، یوں کیوی ٹیم کے باؤلرز کی گھومتی گیندوں کے سامنے افریقی بیٹرز بے بس نظر آئیں اور پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 126 رنز بنا سکی۔

کیوی ٹیم کی جانب سے روزمیری مائر اور امیلا کر کی تباہ کن باؤلنگ نے ٹیم کو ٹائٹل دلوانے میں اہم کردار ادا کیا، روز میری میر اور امیلا کر نے مجموعی طور پر 4 اوورز میں بالترتیب 25 اور 24 رنز کے عوض 3، 3 کھلاڑیوں کا شکار کیا۔

امیلاکر کو شاندار آل راؤنڈ کارکردگی دکھانے پر میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

خیال رہے کہ یہ کیوی ویمن ٹیم کا 2010 کے بعد پہلا ٹی ٹوئنٹی فائنل ہے، جس میں نیوزی لینڈ کو آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔

Cricket New Zealand South Africa T20 world cup Women's T20 World Cup کرکٹ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر جونیئر اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    اکتوبر 16, 2026

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ فیسٹیول کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اکتوبر 16, 2026

    انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.