Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»پاکستان کی ترک دفاعی ادارے پر حملے کی مذمت
تازہ ترین

پاکستان کی ترک دفاعی ادارے پر حملے کی مذمت

EditorBy Editorاکتوبر 23, 2024Updated:اکتوبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد(وژن پوائنٹ نیوز) پاکستان نے ترکی کے دفاعی ادارے پر ہونے والے حملے کی مذمت کی ہے جس میں چار افرادشہید14 زخمی ہوئے ہیں۔سیکیورٹی اداروں نے دو حملہ آوروں کو ہلاک کردیا ہے حملہ آوروں میں ایک خاتون بھی شامل تھی ابھی تک کسی تنظیم نے واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم متاثرین کے خاندان والوں سے اظہار تعزیت کرتے ہیں جبکہ زخمی ہونے والوں کی تیزی سے صحتیابی کی کے لیے دعا گو ہیں۔‘

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمیں یقین ہے کہ بہادر ترک قوم اپنی خصوصی ہمت اور عزم کے ساتھ دہشت گردی کے عفریت کو شکست دے گی۔‘

ترکی کے نجی ٹیلی ویژن این ٹی وی نے بتایا کہ سکیورٹی اہلکاروں کی تبدیلی کے دوران حملہ آور ٹیکسی کے ذریعے کمپلیکس کے داخلی دروازے پر پہنچے۔ حملہ آوروں میں سے کم از کم ایک نے بم دھماکہ کیا جبکہ دیگر حملہ آور کمپلیکس میں فائرنگ کرتے ہوئے داخل ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

این ٹی وی کے مطابق جائے وقوعہ پر فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے اور ہو سکتا ہے کہ کمپلیکس کے کچھ اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا ہو۔ہیلی کاپٹر احاطے کے اوپر اڑتے ہوئے دیکھے گئے۔

این ٹی وی نے رپورٹ کیا کہ سکیورٹی فورسز، ایمبولینس اور فائر فائٹرز کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا ہے۔ کمپنی کے ملازمین کو ایک محفوظ علاقے میں لے جایا گیا۔

Anqra Attack Turkia Turkish aviation firm
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.