Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»کسی دہشت گرد تنظیم کو مقاصد حاصل نہیں کرنے دیں گے، ترک صدر کی دفاعی ادارے پر حملے کی مذمت
تازہ ترین

کسی دہشت گرد تنظیم کو مقاصد حاصل نہیں کرنے دیں گے، ترک صدر کی دفاعی ادارے پر حملے کی مذمت

EditorBy Editorاکتوبر 23, 2024Updated:اکتوبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ماسکو (وژن پوائنٹ نیوز)ترک صدر رجب طیب اردوان نے دارالحکومت انقرہ میں ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہمارے چار لوگ ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ہیں۔ میں اس گھناؤنے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں اور ہلاک ہونے والوں کے لیے دُعا گو ہوں۔‘ ترک صدر برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے روس میں ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روسی صدر والادیمیر پوتن نے انقرہ کے قریب جنگی سازوسامان بنانے والی سرکاری کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملے کی مذمت کی اور ہلاک ہو جانے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ایرو سپیس انڈسٹریز کے ہیڈکوارٹر پر دہشت گرد حملہ ’ہمارے ملک کی بقا اور سلامتی کو نشانہ بنانے کے مترادف ہے۔‘

حال ہی میں ایکس پر شیئر کیے گئے ایک طویل بیان میں اردوان کا کہنا تھا کہ ’کوئی بھی دہشت گرد تنظیم ہماری سلامتی کو نشانہ بنانے اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی گی۔‘

روس میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر روسی صدر والادیمیر پوتن سے ملاقات کے بعد صدر کا کہنا ہے کہ وہ ایرو سپیس انڈسٹریز کے ملازمین کے لیے نیک خواہشات رکھتے ہیں، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ ’ہماری دفاعی صنعت کے لیے فخر کا باعث ہیں۔‘

India Pakistan PMLN پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.