Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»ترکیہ کی کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری
تازہ ترین

ترکیہ کی کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری

EditorBy Editorاکتوبر 24, 2024Updated:اکتوبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

انقرہ : دفاعی کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر حملے کے ردعمل میں ترکیہ نے عراق اور شام میں کرد عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں 30 اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ترکیہ کے دفاعی کمپنی کے ہیڈکوارٹر پر حملے میں کردستان ورکرز پارٹی کے اراکین ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا گیا ہے۔

ترک وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ انقرہ حملے میں ملوث دہشتگردوں کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔ 

دوسری جانب سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح مرد اور خاتون ترکیہ کی ایئروسپیس انڈسٹریز کے ہیڈکوارٹر میں مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے داخل ہوئے اور فائرنگ کردی، عمارت سے دھماکے کی آواز بھی سنائی دی گئی تھی۔

دعویٰ کیا گیا تھا کہ مسلح افراد کے داخل ہونے سے پہلے عمارت کے دروازے پر خودکش حملہ کیا گیا تھا۔ 

ترکیہ کے وزیر داخلہ علی یارلیکایا کا کہنا ہے کہ حملہ آور ایک خاتون اور مرد کو ماردیا گیا ہے۔ دہشتگردوں کے حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہوئے تھے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک ہے۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ ایسے وقت کیا گیا جب سیکیورٹی اہلکاروں کی ڈیوٹی تبدیل ہوئی تھی، حملہ آور ٹیکسی میں سوار ہوکر آئے تھے۔

Iraq Syria Turkish air strikes
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.