Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»پاکستانی رائیڈر کی ایمانداری کی اعلیٰ مثال ، غلطی سے ادا کیے گئے ساڑھے 11 لاکھ روپے مالک کو واپس کردیے
تازہ ترین

پاکستانی رائیڈر کی ایمانداری کی اعلیٰ مثال ، غلطی سے ادا کیے گئے ساڑھے 11 لاکھ روپے مالک کو واپس کردیے

EditorBy Editorاکتوبر 24, 2024Updated:اکتوبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

دبئی (وژن پوائنٹ نیوز)یواے ای میں آن لائن شاپنگ کمپنی ”نون“ کے ساتھ کام کرنے والے پاکستانی رائیڈر محمد محسن نذیر نے ایماندار کی اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔ پولینڈ کے شہری کے پندرہ ہزار تین سو درہم (ساڑھے گیارہ لاکھ روپے) واپس کردیے۔

اماراتی اخبار خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے شہری جینن ہینز حال ہی میں دبئی منتقل ہوئے ہیں۔ انہوں نے ”نون“سے خریداری کی۔ خریدی ہوئی چیز لے کر پاکستانی رائیڈر محمد محسن نذیر جینن کے ہوٹل پہنچے۔ جینن کا بل 1700 سو درہم بنتا تھا لیکن اس نے غلطی سے 17000 درہم ادا کردیے۔

پاکستانی تارک وطن محمد محسن کا کہنا تھا کہ شام کو ڈیوٹی ختم ہونے پر میں نے اپنے پاس رقم گنتی کی تو وہ بہت زیادہ نکلی۔ میں نے اپنے ساتھی کو دکھائی اور جو چیزیں آج ڈلیور کی تھیں ان کی قیمت چیک کی تو 15 ہزار 300 روپے زیادہ بن رہے تھے میں پریشان تھا کہ اتنی رقم کہاں سے آئی۔

محسن نے مزید بتایا کہ اسی دوران پاکستان سے میری والدہ کا پاکستان سے فون آیا میں نے اپنی پریشانی کا ذکر ان سے کیا۔ تو میری والدہ نے کہا کہ جس شخص کی بھی زیادہ رقم ہے اسے واپس کردو۔ میں نے چیکنگ کے بعد پولینڈ کے شہری کے نمبر پر میسیج کیا اور انہیں بتایا کہ آپ نے زیادہ رقم ادا کی ہے وہ میں آپ کو واپس کرنا چاہتا ہوں۔

پولینڈ کے شہری جینن کا کہنا تھا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ میں نے زیادہ رقم ادا کردی ہے بلکہ میں سوچ رہا تھا کہ شاید کہیں پیسے گر گئے ہیں۔ جب محسن نے مجھے میسیج کیا تو مجھے بالکل یقین نہیں آیا۔ پھر محسن میرے پاس آیا اور رقم واپس کی۔ میں نے اس کو انعام کے طور پر 300 درہم دینا چاہے لیکن اس نے وہ بھی نہیں لیے اور کہا کہ یہ رقم میرے پاس امانت تھی آپ کو واپسی میرا فرض تھا اس کا انعام مجھے اللہ تعالیٰ دے گا۔

پولش شہری کا کہنا تھا کہ محسن کی ایمانداری پر میں بہت متاثر ہوا کیونکہ ایسا بہت کم ہوتا ہے۔ 15000 درہم ایک بڑی رقم ہے اور محسن اسے اپنے پاس رکھ سکتا تھا کیونکہ اس کا کسی کو بھی کوئی پتا نہیں تھا۔ اب میں محسن سے رابطے میں رہتا ہوں اوراب ہم بھائیوں کی طرح ہیں۔

NOON Pakistan Polish Rider UAE
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.