Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»اسرائیلی حملوں سے ایران کے دو فوجی اہلکار شہید ہوئے: ایرانی سرکاری میڈیا
تازہ ترین

اسرائیلی حملوں سے ایران کے دو فوجی اہلکار شہید ہوئے: ایرانی سرکاری میڈیا

EditorBy Editorاکتوبر 26, 2024Updated:اکتوبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

تہران : ایرانی فوج نے صبح سویرے ہونے والے اسرائیلی حملوں میں اپنے دو فوجی اہلکاروں کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔

ایرانی سرکاری نیوز ایجنسی تسنیم نے ایران کی فوج کی جانب سے جاری اعلامیے کو نشر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’گزشتہ رات ایران کی سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے اسرائیل کے میزائلوں کا مقابلہ کرتے ہوئے دو فوجی شہید ہو گئے ہیں۔‘تاہم دیگر ایرانی خبر رساں اداروں نے اس بارے میں ابھی مزید تفصیلات شائع نہیں کیں۔

ادھر متحدہ عرب امارات نے ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کی ہے اور ساتھ ہی ساتھ ’زیادہ سے زیادہ تحمل‘ کا مظاہرہ کرنے پر بھی زور دیا ہے تاکہ خطے میں مزید کشیدگی نہ پھیلے۔

دوسری جانب عراق کے وزیر ٹرانسپورٹ رزاق محبیس نے ملکی فضائی حدود میں پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی تصدیق کی ہے۔

خبر رساں ادارے الجزیرہ کے مطابق عراقی وزارت ٹرانسپورٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’عراق میں شہری ہوابازی کی سلامتی کو لاحق ممکنہ خطرات کا جائزہ لینے کے بعد وزیر ٹرانسپورٹ نے تمام ہوائی اڈوں پر تمام مسافر طیاروں کے لیے فضائی حدود کو دوبارہ کھولنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل ایران نے بھی فضائی حدود کو تھوڑی دیر پہلے بحال کر دیا تھا جنھیں حملے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔

Gaza Iran Israel Lebanon War
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.