Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»33 آئی پی پیز کی طرف سے 10 کھرب وصول کیے جانے کا انکشاف
پاکستان

33 آئی پی پیز کی طرف سے 10 کھرب وصول کیے جانے کا انکشاف

EditorBy Editorاکتوبر 28, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد:ملک بھر میں 33 آئی پی پیز کی طرف سے کیپیسٹی چارجز کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ 70 لاکھ روپے وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ 

قومی اسمبلی اجلاس میں وزارت پانی و بجلی نے  تحریری جواب جمع کرایا ہے  جس کے مطابق آئی پی پیز نے جولائی 2023 سے جون 2024 تک کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 9 کھرب 79 ارب 29 کروڑ روپے وصول کیے ہیں۔ 

وزارت پانی و بجلی کی فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق چائنہ پاور حب جنریشن کمپنی نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 137 ارب وصول کیے، ہیونخ شندوم انرجی نے 113 ارب روپے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے۔ 

پورٹ قاسم الیکٹرک پاور کمپنی نے صارفین سے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 120 ارب 37 کروڑ اور کوئلہ سے چلنے 8 والی آئی پی پیز نے 7 کھرب 18 ارب کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں وصول کیے۔ 

اسی طرح گیس سے چلنے والی 11 آئی پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 72 ارب 63 کروڑ روپے اورپن بجلی سے چلنے والی 3 آئی پی پیز نے 106 ارب روپے وصول کیے۔ 

وزارت توانائی کے مطابق فرنس آئل سے چلنے والی 11 آئی  پی پیز نے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 81 ارب 60 کروڑ وصول کیے۔ 

Electricity IPPs Ministry Power and Water National Assembly Pakistan
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.