Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»ایران، حزب اللہ اور حماس کیخلاف کارروائیاں کرنے والوں کو کچل کر رکھ دیں گے: ایرانی سپریم لیڈر
تازہ ترین

ایران، حزب اللہ اور حماس کیخلاف کارروائیاں کرنے والوں کو کچل کر رکھ دیں گے: ایرانی سپریم لیڈر

EditorBy Editorنومبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

تہران:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے دھمکی دی ہے کہ ایران اور اس کے اتحادیوں پر حملوں کے جواب میں اسرائیل اور امریکہ کو سخت جواب دیا جائے گا۔

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ "دشمن چاہے وہ صیہونی حکومت ہو یا امریکہ، انہیں لازمی طور پر ان کے کیے گئے اقدامات کا جواب ملے گا۔

خامنہ ای کا یہ بیان ایران کے سرکاری ٹی وی نے جاری کیا ہے جس میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی قوم اور مزاحمتی قوتوں کے خلاف اقدامات کرنے والوں کو کچل کر رکھ دیں گے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے ایران پر 26 اکتوبر کو جوابی کارروائی کرتے ہوئے فوجی تنصیبات سمیت دیگر مقامات کو نشانہ بنایا تھا جس میں کم از کم پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیل کی کارروائی کے بعد تہران کی جانب سے مسلسل جوابی حملے کی دھمکی دی جا رہی ہے۔

ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے ترجمان میجر جنرل علی نینی کا بھی ایک انٹرویو میں کہنا ہے کہ ایران کا ردِ عمل دانش مندانہ، طاقت ور اور دشمن کی سوچ سے کہیں بڑا ہو گا۔

جنرل علی نینی ایران کے بیلسٹک میزائل کو کنٹرول کرنے کے ذمے دار ہیں اور ان کا انٹرویو خامنہ ای کے ویڈیو پیغام سے قبل نیم سرکاری نیوز ایجنسی ‘فارس نیوز’ نے شائع کیا تھا۔

Gaza Hamas Hizbuallah Iran Israel Lebanon Middle East USA Vision Point War
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.