Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 5 نومبر کو طلب ، چیف جسٹس صدارت کریں گے
پاکستان

جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس 5 نومبر کو طلب ، چیف جسٹس صدارت کریں گے

EditorBy Editorنومبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے جوڈیشل کمیشن کے لیے اراکین پارلیمان کی فہرست سپریم کورٹ ارسال کیے جانے کے بعد چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس اگلے ہفتے طلب کرلیا گیا۔

جوڈیشل کمیشن اجلاس کے ایجنڈے کے مطابق کمیشن کا اجلاس منگل 5 نومبر کو دن دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگا اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے سیکریٹریٹ کے قیام، آئینی بینچز کے لیے ججوں کی نامزدگی پر غور ہوگا اور آئینی بنچ کے ایک ممبر کی جوڈیشل کمیشن میں نامزدگی بھی ہوگی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر اور جسٹس امین الدین خان شریک ہوں گے۔

اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ، نمائندہ پاکستان بار کونسل اختر حسین اور اراکین پارلیمان میں پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے سینیٹر فاروق ایچ نائیک، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد کے علاوہ روشن خورشید بروچہ شرکت کریں گی۔

Chief Justice Of Pakistan News Pakistan Vision Point پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.