Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»عمران خان ملکی ترقی کا ایک منصوبہ بتادیں جو انہوں نے شروع کیا: نواز شریف
پاکستان

عمران خان ملکی ترقی کا ایک منصوبہ بتادیں جو انہوں نے شروع کیا: نواز شریف

EditorBy Editorنومبر 2, 2024Updated:نومبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

نیویارک : سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لئے 40سے 50ارب روپے دیاگیا، آپ لوگوں نے خیبرپختونخوا میں پبلک ویلفیئر کے لئے کیا کیا؟

نواز شریف نے نیویارک میں ن لیگ کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کے لئے 40سے 50ارب روپے دیاگیا، آپ لوگوں نے خیبرپختونخوا میں پبلک ویلفیئر کے لئے کیاہے، کے پی کے میں ان لوگوں کی حکومت کا گیارہواں یابارہواں سال چل رہاہے، خیبرپختونخوا کے عوام ان لوگوں سے نہیں پوچھتے کہ آپ ملک کو تو چھوڑیں آپ نے ہمارے صوبے کے لئے کیاکیاہے۔

انہوں نے کہا کہ کام کرنا اوربات اور صرف باتیں کرنا اوربات ہے ، ان لوگوں نے صرف لوگوں کے اخلاق کو بگاڑا ہے اور لوگوں کو بدتمیزی کاکلچر سکھایاہے، جب میری حکومت تھی اس وقت صرف 104روپے کاڈالر تھااورانٹرسٹ ریٹ سواپانچ فیصدتھا، ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ کی بلندسطح پر تھے ، آئی ایم ایف کو ہم نے خداحافظ کہہ دیاتھا، اوریہ لوگ اسے واپس لیکر آگئے۔

نوازشریف نے کہا کہ ہم ترقی کی شرح کو 5.8کے ریٹ پر لیکر گئے تھے اورہمارا پروگرام اسے 7فیصد پر لیکرجاناتھا، لیکن ہمارا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکا، یہ لوگ ڈالر کو اوپر لے گئے اورانٹرسٹ کو 22سے 23فیصد پر لیکر گئے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر بالکل زمین پر آگئے ، ان لوگوں نے دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات کو خراب کرلیا، ان لوگوں نے پاکستان کے اندر ترقی کاکوئی منصوبہ نہیں لگایا۔

نوازشریف کا کہنا تھا کہ مجھے آج خان صاحب ایک منصوبہ بتادیں کہ انہوں نے یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی کے لئے شروع کیاہو، پاکستان میں سب سے پہلے موٹروے کی بنیاد مسلم لیگ ن اورنوازشریف نے رکھی، سب سے آخری موٹروے بھی مسلم لیگ ن اورنوازشریف نے بنائی ہے ، آپ کو پتا ہوگا اب موٹروے پاکستان میں موجود ہے جو پشاور سے شروع ہوتی ہے ، اسلام آباد آتی ہے اوریہاں سے لاہور جاتی ہے، لاہو ر سے ملتان جاتی ہے اورملتان سے رحیم یارخان اورپھر سکھر جاتی ہے، سکھر حیدرآباد جورہ گیاتھا خدا کے بندوں وہی بنادیتے وہ بھی نہیں بنی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شہبازشریف صاحب کو بولاہے کہ اسے نئی موٹروے پرمنتقل کریں ، ہم نے بلوچستان میں سڑکوں اورہائی ویز کاجال بچھایاہے ، کام ان کاتھااورہزاروہ موٹروے بھی ہم نے بنائی جوپنجاب میں نہیں ہے کے پی میں ہے ، ہم نے عطاآباد جھیل کے اندر ایک لمبی ٹنل بنائی۔

Imran khan Nawaz Sharif Pakistan PMLN PTI پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.