Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»پاکستانی ویب سائٹ کی جھوٹی خبر ، آئرلینڈ میں ہزاروں افراد ہالووین کیلئے جمع
تازہ ترین

پاکستانی ویب سائٹ کی جھوٹی خبر ، آئرلینڈ میں ہزاروں افراد ہالووین کیلئے جمع

EditorBy Editorنومبر 3, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ڈبلن: آئرلینڈ میں ہالووین پریڈ کے لیے طرح طرح کے خوفناک کوسٹیوم پہنے اور میک اپ کے ذریعے جن یا بھوت کا روپ دھارے ہزاروں افراد جمع ہوگئے اور منتظمین کی راہ تکے رہ گئے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہالووین کے تہوار پر شہریوں کے ساتھ اپنی نوعیت کا منفرد آن لائن فراڈ ہوگیا۔

ہالووین لباس میں ملبوس ہزاروں شہری پریڈ کے انتظار میں سڑکوں پر کھڑے تھے جس کے باعث دونوں اطراف ٹریفک جام ہوگیا لیکن پروگرام کے منتظمین کا دور تک اتا پتا نہیں تھا۔

یہاں تک کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑی اور شہریوں کو بتایا کہ یہاں کوئی ہالووین پریڈ نہیں ہورہی ہے کیوں کہ کسی نے اس مقام پر پروگرام کے لیے اجازت نامہ نہیں لیا۔

جس پر لوگ حیران اور پریشان رہ گئے۔ جلد ہی شہریوں اور پولیس کو اندازہ ہوگیا کہ انھیں آن لائن مدعو کرکے بیوقوف بنایا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پریڈ کا اعلان ’مائی اسپرٹ ہالووین‘ نامی مصنوعی ذہانت سے بنائی گئی ایک ویب سائٹ سے کیا گیا تھا جو پاکستان سے ہوسٹ کی جاتی ہے۔

ویب سائٹ پر ہی اس بات کا اعلان کیا گیا کہ جمعرات کی شام 7 بجے سے 9 بجے تک ہالووین ڈے پریڈ کا انعقاد کیا گیا ہے۔

اگرچہ ویب سائٹ کی جانب سے اس جھوٹے اعلان کا سبب تو سامنے نہیں آسکا لیکن اکثر لوگوں کا خیال ہے کہ ویب سائٹ کا مقصد اشتہارات سے پیسے کمانا تھا۔

ویب سائٹ کے مالک کا کہنا ہے کہ ڈبلن ہالووین پریڈ کی اطلاع کوئی دھاکا یا مذاق نہیں بلکہ ‘ایک غلطی’ ہے۔ 

ویب سائٹ کے مالک نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ ہالووین پریڈ کی اس سال کی فہرست میں سب ایڈیٹر نے ڈبلن کا نام بھی صرف اس بنیاد پر شائع کردیا کیوں کہ گزشتہ برس بھی یہاں ہالووین پریڈ ہوئی تھی۔ 

ویب سائٹ کے مالک نے مزید کہا کہ ہمیں شام کو بتایا گیا کہ اس سال ڈبلن میں ہالویون پریڈ نہیں ہورہی ہے لیکن تب تک یہ ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر وائرل ہوچکا تھا۔ اگر پہلے پتا چلتا تو ہم ہٹا دیتے۔

ویب سائٹ کے مالک نے مزید کہا کہ ہم انتہائی شرمندہ ہیں اور اس واقعے پر افسوس ہے کہ ہماری وجہ سے لوگوں نے اپنا وقت اور پیسا برباد کیا۔

تاہم شرکا نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ویب سائٹ نے ایسا صرف زیادہ سے زیادہ اشتہارات کے حصول کی نیت سے کیا تھا۔ 

خیال رہے کہ اس ویب سائٹ میں آئرلینڈ اور دیگر ممالک میں ہالووین پروگرامز کے مقام کی فہرستیں شائع کی گئی تھیں۔

AI Website fake Halloween parade Fake News Halloween Ireland Vision Point
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.