Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»بل منظور: جنرل عاصم منیر 2027 ء، ایڈمرل نوید اشرف 2028 ء اور ایئرچیف مارشل ظہیر بابر 2026 ء میں ریٹائر ہوں گے
پاکستان

بل منظور: جنرل عاصم منیر 2027 ء، ایڈمرل نوید اشرف 2028 ء اور ایئرچیف مارشل ظہیر بابر 2026 ء میں ریٹائر ہوں گے

EditorBy Editorنومبر 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: حکومت نے برّی، بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان کی مدت میں ملازمت میں توسیع کردی ہے۔ تینوں سروسز چیفس کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر پانچ سال کردی ہے۔

قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ سے بھی منظور ہونے والے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ ترمیمی بلز کے مطابق آرمی چیف دو ہزار ستائیس، سربراہ پاک بحریہ دوہزار اٹھائیس اور سربراہ پاک فضائیہ دوہزار چھبیس تک اپنے عہدوں پر برقرار رہیں گے۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر باجوہ کو نومبر دوہزار بائیس میں چیف آف آرمی سٹاف مقرر کیا گیا تھا انہوں نے نومبر دوہزار پچیس میں ریٹائر ہونا تھا لیکن نئے قانون کے تحت اب وہ نومبر دوہزار ستائیس تک آرمی چیف ہوں گے۔

پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو تین اکتوبر دوہزار تیئس کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے اکتوبر دوہزار چھبیس میں ریٹائر ہونا تھا لیکن اب وہ اکتوبر دوہزار اٹھائیس میں ریٹائر ہوں گے۔

پاک فضائیہ کے سربراہ ظہیر احمد بابر سدھو کو انیس مارچ دوہزار اکیس کو ایئرفورس کا سربراہ لگایا تھا۔ ان کی مدت ملازمت رواں سال مارچ میں ختم ہو رہی تھی لیکن انہیں سترہ مارچ دوہزار چوبیس کو ایک سال کی توسیع دی گئی جو مارچ دوہزار پچیس میں ختم ہوگی لیکن نئے قانون کے تحت وہ ایک سال مزید اپنے عہدے پر رہیں گے اور پانچ سال مکمل کرکے مارچ دو ہزار چھبیس میں ریٹائر ہوں گے۔

Air Force Army Asim Munir Naveed Ashraf Navy Pakistan Zahir Babar
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.