Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»خوشخبری ، سعودی عرب نے پاکستان سے لاکھوں آئی ٹی سپیشلسٹ مانگ لیے
پاکستان

خوشخبری ، سعودی عرب نے پاکستان سے لاکھوں آئی ٹی سپیشلسٹ مانگ لیے

EditorBy Editorنومبر 4, 2024Updated:نومبر 4, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ سعودیہ اور قطر پر کابینہ کو اعتماد میں لیا اور کہا کہ سعودی کراؤن پرنس محمد بن سلمان نے پاکستان سے آئی ٹی کے شعبے کے لیے مزید افرادی قوت مانگی ہے جبکہ قطر پاکستان میں آئی ٹی پارک قائم کرنے جارہا ہے۔

یہ بات انہوں نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ وزیراعظم نے کہا کہ سعودی حکومت سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے پھر ولی عہد محمد بن سلمان سے ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں محمد بن سلمان نے ایک بار پھر پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور پاکستان کی ترقی اور سرمایہ کاری کے حوالے سے دوستانہ گفتگو کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ محمد بن سلمان نے اپنی سرمایہ کاری ٹیم بھیجی ہے جن سے تفصیلی میٹنگ ہوئی جس میں سولر، مائنز اینڈ منرل، ایگری کلچر اور دوسرے باہمی امور کے مفادات پر بات چیت ہوئی پھر پریس کانفرنس بھی ہوئی، اب ایک سے دو دن میں ہمارا ایک وفد سعودی عرب روانہ ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودیہ کے بعد قطر میں دورہ ہوا جو کہ سعودیہ کی طرح مفید ثابت ہوا، امیر قطر سے بھی وفود کی سطح پر اور ون آن ون ملاقاتیں ہوئیں، طے ہوا کہ ماضی میں جو قطر نے تین ارب ڈالر سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی تھی اس پر تیزی سے عمل کیا جائے گا، نتیجے میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی ایک ٹیم اپنے چیئرمین کی قیادت میں رواں ماہ پاکستان آئے گی جو کہ مائنز اینڈ منرل، آئی ٹی کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے آئی ٹی کے حوالے سے واضح کہا تھا کہ اس شعبے میں بہت گنجائش موجود ہے پاکستانی حکومت لیبر بھیجے ہمیں اس شعبے میں لاکھوں افراد کی ضرورت ہے اور آئندہ برسوں میں اس سے کہیں زیادہ افرادی قوت کی ضرورت پڑے گی اسی طرح امیر قطر نے بھی یہی بات کی اور انہوں نے پاکستان میں ایک آئی ٹی پارک قائم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Cabinet IT Specialist MBS Pakistan PM Pakistan Saudi Arebiya Saudi Crown Prince Shahbaz Sharif Vision Point
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.