Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»ٹرمپ کو ماہانہ ایک کروڑ 28 لاکھ تنخواہ اور الاؤنس ملیں گے، 300 ایجنٹس حفاظت پر تعینات ہوں گے
تازہ ترین

ٹرمپ کو ماہانہ ایک کروڑ 28 لاکھ تنخواہ اور الاؤنس ملیں گے، 300 ایجنٹس حفاظت پر تعینات ہوں گے

EditorBy Editorنومبر 7, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
WASHINGTON, DC - JANUARY 20: U.S. President Donald Trump waves to supporters as he walks the parade route with first lady Melania Trump and son Barron Trump after being sworn in at the 58th Presidential Inauguration January 20, 2017 in Washington, D.C. Donald J. Trump was sworn in today as the 45th president of the United States (Photo by Evan Vucci - Pool/Getty Images)
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

واشنگٹن: دنیا کی انتہائی بااثر اور طاقتور ترین شخصیات میں سے ایک امریکی صدر کی تنخواہ میں 235سال کے دوران صرف5بار اضافہ کیا گیا۔پہلے امریکی صد ر جارج واشنگٹن1789میں سالانہ69لاکھ46 ہزار روپے تنخواہ لیتے تھے۔2025میں امریکا کے47ویں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سالانہ 11کروڑ 11لاکھ روپے تنخواہ لیں گے۔تنخواہ کے علاوہ صدر کو ایک کروڑ39 لاکھ روپے سالانہ الاؤنس، 2کروڑ78لاکھ روپے سفری الاؤنس، سابق صدور کی شریک حیات سیکورٹی اور سرکاری سفر کیلئے سالانہ 13کروڑ90لاکھ روپے تک کی اہل ہیں۔

امریکی اخبار یوایس ٹو ڈے اور ٹی وی سی این بی سی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر کی تنخواہ میں گزشتہ 23سال سے ایک بار بھی اضافہ نہیں کیا گیا۔ 20ویں صدی میں صرف تین بار امریکی صدر کی تنخواہ میں اضافہ کیا گیا۔سالانہ تنخواہ آخری بار 2001میں امریکی کانگریس نے جارج ڈبلیو بش کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے بڑھائی تھی۔2001سے پہلے32سال تک امریکی صدر کی تنخواہ میں کوئی اضافہ نہیں ہوا،سن 1789میں تنخواہ 25ہزار ڈالر سالانہ تھی، 84سال بعد1873میں 50ہزار ڈالر کردی گئی۔ پھر36سال بعد اضافہ کرکے1909میں 75ہزار ڈالر کی گئی۔ 40سال بعد1949میں تنخواہ ایک لاکھ ڈالر کردی گئی،اس کے بیس سال بعد1969میں دو لاکھ ڈالر کی گئی اور تیس بعد2001میں امریکی صدر کی سالانہ تنخواہ 11کروڑ 11لاکھ روپے(چار لاکھ ڈالر) کردی گئی۔ ٹرمپ اب 23سال پہلے کی ہی تنخواہ پر کام کریں گے۔

امریکی آئین کے مطابق صدر کی تنخواہ ان کی مدت ملازمت کے دوران تبدیل نہیں کی جا سکتی۔تنخواہ کے علاوہ صدر کو ایک کروڑ 39لاکھ روپے(50ہزار ڈالر) سالانہ الاؤنس، 2 کروڑ78لاکھ روپے(ایک لاکھ ڈالر)نان ٹیکس ایبل ٹریول الاؤنس جب کہ انٹرٹینمنٹ الاؤنس 53لاکھ روپے(19ہزار ڈالر) ملتے ہیں۔تنخواہ کے علاوہ صدر کو بم اور بلٹ پروف گاڑی لیموزین، میرین ون اور ایئر فورس ون میں مفت ٹرانسپورٹیشن اور بلاشبہ وائٹ ہاؤس میں مفت رہائش ملتی ہے۔ 4 ہزار اسکوائر فٹ کا ایئرفورس ون طیار ے میں صدر کی پرسنل آفس اور آرام کیساتھ 100لوگوں کے بیٹھنے کی گنجائش بھی ہے۔

طیارے میں میڈیکل آپریٹنگ روم بھی موجود ہے۔اینٹی میزائل سسٹم اور بیلسٹک اسلحے سے لیس میرین ون ہیلی کاپٹر بھی ہر وقت صدر کیلئے تیار رہتا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی سجاوٹ کیلئے 2کروڑ78ل اکھ روپے(ایک لاکھ ڈالر)صدر کو دیے جاتے ہیں۔ سابق امریکی صدر کے ایکٹ کے مطابق کابینہ سیکرٹری کی پنشن کے برابر صدر کو پنشن ملتی ہے۔اس کے علاوہ میڈیکل اور سفری سہولتیں بھی دستیاب ہوتی ہیں۔ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سالانہ 2لاکھ 30ہزار پنشن ملتی ہے۔ بل کلنٹن نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد لیکچرز سے 75ملین ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی۔ صدور کو قانونی طور پر اپنی تنخواہ میں کمی کرنے کی اجازت نہیں ہے، لیکن وہ اسے اپنی پسند کی تنظیموں کو عطیہ کر سکتے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سابق صدر کی احیثیت سے پنشن سمیت94کروڑ روپے (3388000ڈالر) تک مراعات لیں۔سابق صدور کی شریک حیات سیکورٹی اور سرکاری سفر کیلئے سالانہ پانچ لاکھ ڈالر تک کے اہل ہیں اگر وہ امریکاکی خفیہ سروس سے تحفظ حاصل نہیں کرتے ہیں۔وائٹ ہاؤس میں ایگزیکٹو رہائش کے ضروری اخراجات کے لیے سالانہ 4ارب 34کروڑ روپے(ایک کروڑ 56 لاکھ ڈالر)مختص کیے گئے۔

وائٹ ہاؤس 18ایکڑ اراضی پر واقع ہے اس کی 168فٹ لمبائی اور 152 فٹ چوڑائی ہے، اس میں 132کمرے ہیں جن میں 16 فیملی اور گیسٹ رومز،3کچن اور35باتھ روم ہیں۔ اس کا فرشی رقبہ تقریباً 55ہزارمربع فٹ ہے۔اس کے 412 دروازے، 147کھڑکیاں،28فائر پلیس، 7سیڑھیاں اور 3لفٹیں بھی ہیں۔ رواں برس یکم جولائی تک وائٹ ہاؤس کے اسٹاف کی تعداد564 تھی۔ عملے کے ارکان کی اوسط تنخواہ سالانہ تین کروڑ روپے (109166ڈالر) سے زائد ہے۔ 1930سے وائٹ ہاؤس کی سیکورٹی کی ذمہ دار ی سیکریٹ سروس کے پاس ہے۔موجودہ صدر اور نائب صدر کے لیے تقریباً 300 ایجنٹس، جبکہ سابق صدر کی حفاظت کرنے والے 90سے 100ایجنٹس ہیں۔

Kamla Herris Trump US Election USA Washington
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.