Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»پاکستان کی شاندار باؤلنگ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر
تازہ ترین

پاکستان کی شاندار باؤلنگ، آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163 رنز پر ڈھیر

EditorBy Editorنومبر 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ایڈیلیڈ: حارث رؤف کی شاندار باؤلنگ کے باعث دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 163 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔ اور پاکستان کو فتح کیلئے 164 رنز کا ہدف دیا ہے۔

دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان نے میچ میں اچھا آغاز کیا اور آسٹریلیا کی پہلی وکٹ 21 رنز پر حاصل کر لی جب جیک فریزر مکگرک کو 13 رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گری، میتھیو شارٹ کو 19رنز پر شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا۔ بعد ازاں میزبان ٹیم کے بیٹرز نے پارٹنر شپ قائم کرنے کی کوشش لیکن حارث رؤف نے اسے ناکام بنا دیا، انہوں نے جوش انگلس کو 18 رنز پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا کی تیسری وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا کی چوتھی وکٹ 87 رنز پر حارث رؤف نے حاصل کی، انہوں نے مارنس لبوشین کو 6 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا جبکہ فاسٹ بولر محمد حسنین نے 101 رنز پر پانچویں وکٹ حاصل کی، اس مرتبہ اسٹیو اسمتھ کو 35 رنز پر واپس پویلین جانا پڑا۔

آسٹریلیا کی چھٹی وکٹ 121 اور ساتویں وکٹ 129 رنز پر حارث رؤف نے حاصل کی جبکہ آٹھویں وکٹ 130 رنز پر نسیم شاہ نے لی۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی نویں وکٹ 146 رنز پر گری، کپتان پیٹ کمنز کو حارث رؤف نے 13 رنز پر آؤٹ کیا۔ آخری وکٹ شاہین شاہ آفریدی کے حصے میں آئی۔

پاکستان کی طرف سے حارث رؤف نے پانچ، شاہین شاہ آفریدی نے تین، محمد حسنین اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Australia Cricket ODIs Pakistan کرکٹ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر جونیئر اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    اکتوبر 16, 2026

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ فیسٹیول کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اکتوبر 16, 2026

    انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.