Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»چیمپئنز ٹرافی ہائی برڈ ماڈل کے تحت نہیں ہوگی، بھارتی حکومت نے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھائی کی امید نہ رکھے: محسن نقوی
تازہ ترین

چیمپئنز ٹرافی ہائی برڈ ماڈل کے تحت نہیں ہوگی، بھارتی حکومت نے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھائی کی امید نہ رکھے: محسن نقوی

EditorBy Editorنومبر 8, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بھارتی میڈیا کئی ماہ سے دعویٰ کررہا ہے کہ ان کی ٹیم پاکستان کھیلنے نہیں آئےگی مگر ہم بھارتی میڈیا نہیں بھارتی حکومت اور کرکٹ بورڈ کے جواب کے منتظر ہیں۔

یہ بات انہوں ںے لاہور قذافی اسٹیڈیم کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارتی ٹیم پاکستان نہیں آئے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کئی ماہ سے دعویٰ کیا جارہا ہے کہ ٹورنامنٹ پاکستان میں نہیں ہوگا اور بھارتی ٹیم نہیں آئے گی، مگر ہم بھارتی بورڈ اور حکومت کے جواب کا انتظار کررہے ہیں اور اپنی تیاریاں جاری رکھیں گے، ٹورنامنٹ کا انعقاد پاکستان میں ہی ہوگا۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ایونٹ کے لیے اگر بی سی سی آئی یا بھارتی حکومت نے ٹیم بھیجنے سے انکار کیا تو مجھے اپنی حکومت سے رجوع کرنا پڑے گا، بھارت نے انکار کیا تو ہم سے بھی اچھے کی امید نہ رکھے۔

چیئرمین پی سی بی نے مزید کہا کہ ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایونٹ کرانے کا کوئی منصوبہ نہیں البتہ ہمیں امید ہے کہ بھارتی بورڈ مثبت جواب دے گا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا ایک وفد 10 تا 12 نومبر لاہور کا دورہ کرے گا تاکہ ٹورنامنٹ کے لیے پاکستان کی تیاریوں کا جائزہ لے سکے، 11 نومبر کو ایک آفیشل ایونٹ متوقع ہے جس کے دوران ٹورنامنٹ کے شیڈول اور اہم تفصیلات کا امکان ظاہر کیا جائے گا۔

چیمپئینز ٹرافی 19 فروری تا 9 مارچ شیڈول ہے جس کے میچز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں ہوں گے۔

ICC India Mohsin Naqvi Pakistan PCB کرکٹ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر جونیئر اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    اکتوبر 16, 2026

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ فیسٹیول کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اکتوبر 16, 2026

    انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.