Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائیں گے: بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا
تازہ ترین

چیمپئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان نہیں جائیں گے: بھارتی بورڈ نے آئی سی سی کو آگاہ کردیا

EditorBy Editorنومبر 9, 2024Updated:نومبر 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

دبئی : بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنی ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو آگاہ کر دیا ہے۔

اسپورٹس ویب سائٹ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے آئی سی سی کو بتایا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت نے ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کا مشورہ دیا ہے۔

کرک انفو کے مطابق بھارتی ٹیم کو اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان جانے کی اجازت نہیں ملی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025 ہائبرڈ ماڈل کے تحت ہونے کا امکان ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ نے رواں ہفتے کے اوائل میں آئی سی سی کو آگاہ کیا تھا، تاہم اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی کہ آیا بی سی سی آئی نے اپنے فیصلے سے زبانی طور پر آگاہ کیا، رپورٹ کے مطابق یہ ممکن ہے کہ آئی سی سی پی سی بی کو بتانے کے لیے تحریری مراسلے کا منتظر ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی خبر رساں ادارے ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تاکہ بھارتی کرکٹ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی اور اپنے میچز کسی نیوٹرل وینیو پر کھیلنا چاہتی ہے۔

https://www.dawnnews.tv/news/card/1245980

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بی سی سی آئی نے اپنے فیصلے سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ہے اور آئی سی سی ایونٹ کے کچھ میچز دبئی میں کھیلے جانے کا قوی امکان ہے۔

Champions Trophy Cricket ICC India Pakistan کرکٹ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر جونیئر اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    اکتوبر 16, 2026

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ فیسٹیول کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اکتوبر 16, 2026

    انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.