Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»کینیڈا کا ٹک ٹاک کو دفاتر بند کرنے کا حکم
تازہ ترین

کینیڈا کا ٹک ٹاک کو دفاتر بند کرنے کا حکم

EditorBy Editorنومبر 9, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ٹورنٹو : شمالی امریکی ملک کینیڈا نے چینی شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کا خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے ملک سے اپنے تمام دفاتر بند کرنے کا حکم دے دیا۔

برطانوی اخبار ’دی گارجین‘ کے مطابق کینیڈین وزیر سائنس و صنعت فرانسس فلپ چمپیگن (Francois-Philippe Champagne) نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے اسے فوری طور پر اپنے آپریشنز کینیڈا میں بند کرنے کا حکم دیا۔

کینیڈین وزیر کے مطابق ٹک ٹاک کے دفاتر بند کیے جا رہے ہیں، ایپلی کیشن کے استعمال پر پابندی عائد نہیں کی جا رہی۔

انہوں نے کہا کہ حساس اداروں سمیت مختلف اداروں نے ٹک ٹاک کو قومی سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا، جس کے بعد ایپلی کیشن انتظامیہ کو اپنے دفاتر بند کرنے کا کہا گیا۔

اگرچہ انہوں نے واضح کیا کہ ٹک ٹاک پر پابندی نہیں لگائی جا رہی، تاہم ساتھ ہی انہوں نے کینیڈین عوام کو تجویز دی کہ مذکورہ ایپلی کیشن کا استعمال ترتیب وار کم کیا جائے تو بہتر ہے۔

اس سے قبل کینیڈین خفیہ ایجنسی کی سفارش پر بھی حکومت نے عوام کو ٹک ٹاک کے استعمال کو محدود کرنے کی تجویز دی تھی۔

کینیڈا کی حکومت نے سرکاری ڈیوائسز میں بھی ٹک ٹاک کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی جب کہ وہاں ایپلی کیشن پر وقتا بوقتا دوسری پابندیاں بھی لگائی جاتی رہی ہیں۔

کینیڈین حکومت کی جانب سے دفاتر بند کرنے کے احکامات جاری کیے جانے کے بعد ٹک ٹاک نے حکومتی فیصلے کے خلاف عدالتوں سے رجوع کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

ٹک ٹاک کے مطابق وہاں دفاتر ختم کرنے سے درجنوں مقامی افراد کی ملازمتیں ختم ہوں گی اور کسی کا روزگار ختم ہونا کسی کے لیے بھی فائدہ مند نہیں۔

Canada Canada ban China Tiktok
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.