Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»فیصلہ کن ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ، 22 سال بعد آسٹریلیا سے سیریز جیتنے کا سنہری موقع
تازہ ترین

فیصلہ کن ون ڈے، پاکستان کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ ، 22 سال بعد آسٹریلیا سے سیریز جیتنے کا سنہری موقع

EditorBy Editorنومبر 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پرتھ : پاکستان نے تیسرے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پرتھ میں ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پِچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کر رہے ہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی، حارث رؤف یہاں لیگ کھیلتے رہے ہیں، وہ کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں۔

اس موقع پر آسٹریلوی کپتان جوش انگلس کا کہنا تھا کہ ٹیم میں 5  تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ لانس مورس، کوپر کونولی، مارکس اسٹوئنس، شان ایبٹ اور اسپینسر جونسن ٹیم میں شامل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلا میچ آسٹریلیا اور دوسرا پاکستان نے جیتا تھا۔گرین شرٹس کے پاس 22 برس کے بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز میں ہرانے کا موقع ہے۔

پاکستان نے 2002ء میں وقار یونس کی قیادت میں آسٹریلیا کو آسٹریلیا کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

Australia ICC ODIs Pakistan PakvsAus کرکٹ
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    ماہ نور علی نے بھارتی کھلاڑی کو ہرا کر جونیئر اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

    اکتوبر 16, 2026

    فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ فیسٹیول کے لیے پاکستان کے 14 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    اکتوبر 16, 2026

    انگلینڈ کی ون ڈے ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی، ٹرائی سیریز 18 اکتوبر سے شروع ہوگی

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.