Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»ٹرمپ کی وائٹ ہاوس واپسی کا سفر شروع ، جوبائیڈن بدھ کو نومنتخب امریکی صدر سے ملیں گے
تازہ ترین

ٹرمپ کی وائٹ ہاوس واپسی کا سفر شروع ، جوبائیڈن بدھ کو نومنتخب امریکی صدر سے ملیں گے

EditorBy Editorنومبر 10, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن اپنے جانشین ڈونلڈ ٹرمپ کا بدھ کے روز وائٹ ہاؤس میں استقبال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ امریکی صدر نے منتخب ریپبلکن صدر کو اقتدار کی پرامن اور منظم منتقلی کا وعدہ کیا ہے۔ ٹرمپ چار سال قبل بائیڈن سے صدارتی انتخاب ہار گئے تھے۔

ٹرمپ جنہوں نے 2020 کے انتخابات میں کبھی بھی اپنی شکست تسلیم نہیں کی نے 5 نومبر کو ایک تاریخی فتح حاصل کی جس نے انہیں وائٹ ہاؤس واپس کر دیا۔ جہاں تک بائیڈن کا تعلق ہے وہ امریکی صدور کے ایک چھوٹے سے کلب میں شامل ہوں گے جو وائٹ ہاؤس میں اپنے ایک پیشرو کو اقتدار واپس کر رہے ہیں۔

ہفتہ کو وائٹ ہاؤس کے ایک بیان کے مطابق ڈیموکریٹک صدر بدھ کو ٹرمپ سے صبح 11:00 بجے (16:00 GMT) ملاقات کریں گے۔ جنوری میں سابق صدر کی اقتدار میں واپسی کی الٹی گنتی کا آغاز ہوگیا ہے۔

ٹرمپ نے اس ہفتے امریکی صدارتی انتخابات میں ایریزونا کی ریاست جیت لی۔ امریکہ کے صدارتی الیکشن میں ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئنگ اسٹیٹ کہلانے والی ریاست ایریزونا کے بھی گیارہ الیکٹورل ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔ یہ آخری امریکی ریاست تھی جس کے نتائج آنا باقی تھے۔ اس ریاست کے نتائج سامنے آنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کے الیکٹورل ووٹوں کی مجموعی تعداد 312 ہو گئی ہے۔ ڈیموکریٹک امیدوار کاملا ہیرس کے الیکٹورل ووٹوں کی تعداد 226 ہے۔ صدارتی الیکشن جیتنے کے لیے 538 میں سے 270 الیکٹورل ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

تاہم امریکی ایوان نمائندگان کی سابق سپیکر نے اس جوش و جذبے کی تعریف کی جو کملا ہیریس نے اپنی انتخابی مہم کے دوران پیدا کیا تھا۔ 78 سالہ رئیل اسٹیٹ بزنس مین اور سابق ریئلٹی ٹی وی سٹار نے اس بار بڑے فرق سے کامیابی حاصل کی۔ ان کے اقتدار میں رہتے ہوئے کانگریس میں ان کا مواخذہ کرنے کی دو کوششیں کی گئیں۔

Jobiden Kamla Herris Trump US Election USA
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.