Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»2024 تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا: یورپی ایجنسی کی رپورٹ میں انکشاف
تازہ ترین

2024 تاریخ کا گرم ترین سال ہوگا: یورپی ایجنسی کی رپورٹ میں انکشاف

EditorBy Editorنومبر 11, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

برسلز:یورپی یونین کے آب و ہوا کے مانیٹر کوپرنیکس نے کہا ہے2024 کا سال اوسط درجہ حرارت میں 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ اضافے کے ساتھ تاریخ میں سب سے زیادہ گرم سال ثابت ہوگا۔ یورپی یونین ایجنسی نے کہا کہ دنیا ریکارڈ درجہ حرارت کے ایک نئے سنگ میل سے گزر رہی ہے۔ سپین میں شدید سیلاب اور امریکا میں سمندری طوفان ملٹن کے ساتھ 2024 کا اکتوبر دوسرا گرم ترین اکتوبر تھا جس میں اوسط عالمی درجہ حرارت 2023 کی اسی مدت کے بعد دوسرے نمبر پر تھا۔

کوپرنیکس نے کہا کہ 2024 ممکنہ طور پر 1850۔1900 کی اوسط 1.55 ڈگری سیلسیس سے زیادہ ہو گا۔تاہم یہ پیرس معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے جس میں گلوبل وارمنگ کو 2 ڈگری سیلسیس سے کم اور ترجیحی طور پر 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود کرنے کے لئے کہا گیا ہے کیونکہ اس کی پیمائش انفرادی سالوں میں نہیں بلکہ کئی دہائیوں میں ہوتی ہے۔کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کی ڈپٹی ڈائریکٹر سمانتھا برجیس نے کہا کہ ا ب یہ یقینی ہے کہ 2024 ریکارڈ پر گرم ترین سال ہو گا اور اوسط درجہ حرارت میں صنعتی دور سے پہلے کی سطح سے 1.5 ڈگری سیلسیس سے زیادہ اضافے والا پہلا سال ہو گا۔

یہ عالمی درجہ حرارت کے ریکارڈ میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے اور آنے والی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس کوپ 29 کے لیے اہم مسئلہ ہونا چاہیے۔ کوپرنیکس نے کہا کہ اکتوبر میں یورپ کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ چین، امریکا، برازیل اور آسٹریلیا کے کچھ حصوں میں اوسط سے زیادہ بارش ہوئی۔ یورپی یونین کے مانیٹر نے مزید کہا کہ امریکا کو بھی جاری خشک سالی کا سامنا ہے جس نے لوگوں کی ریکارڈ تعداد کو متاثر کیا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اوسط درجہ حرارت میں اضافے کورواں صدی کے اختتام تک 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ تک محدود رکھنے کیا ہدف تیزی سے پہنچ سے باہر ہوتا جا رہاہے ۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ درجہ حرارت میں اضافے کا ہر دسواں حصہ بتدریج مزید نقصان دہ اثرات مرتب کرتا ہے۔

2024 Brussles Europe European Hottest Year
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.