Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»عمران خان کی 24 نومبر کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے: نواز شریف
پاکستان

عمران خان کی 24 نومبر کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے: نواز شریف

EditorBy Editorنومبر 16, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔

نواز شریف مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے جہاں روانگی سے قبل میڈیا سے بھی گفتگو کی۔

نواز شریف کا کہنا تھا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔ احتجاج کی کال دینے والے ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

 مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے قمر باجوہ اور فیض حمید کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف کیا کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے بدترین ظلم برداشت کیے یہ کس بات کا طعنہ دیتے ہیں، 3 بار کے وزیراعظم کو جیل میں اطلاع ملی کہ بیوی فوت ہوگئی۔

نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی اپنا کوئی ایک منصوبہ دکھا دے جس پر وہ فخر کرسکیں، ان کی کارکردگی صفر ہے، عدلیہ سے ساز باز کرکے منتخب وزیراعظم کو ہٹایا گیا۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پاکسان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا.

آئینی ترمیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم خوش آئند اور بہترین ہے، پارلیمنٹ نے پہلے بھی ایسی ترمیم کی جسے اس وقت کی عدلیہ نے ختم کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ کو ماضی میں بھی عدلیہ کے غلط فیصلے کے سامنے کھڑا ہونا چاہیے تھا۔

گزشتہ دنوں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور حالات بہتر ہورہے ہیں، اگر میری حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان آج ایشین ٹائیگر ہوتا لیکن ہم اب یہ کرکے دکھائیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ پاکستان اب گرداب سے نکلتا ہوا نظر آرہا ہے، ملکی ترقی کا پہیہ اب دوبارہ چل پڑا ہے، دعا ہے کہ پاکستان کی ترقی میں اب کوئی خلل نہ آئے۔

Imran khan Maryam Nawaz Nawaz Sharif Pakistan PMLN PTI پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.