Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»دفاعی نمائش آئیڈیازکا آغاز،پاکستانی ساختہ ٹینک حیدر اور شہپر3 ڈرون متعارف کروایاجائیگا
پاکستان

دفاعی نمائش آئیڈیازکا آغاز،پاکستانی ساختہ ٹینک حیدر اور شہپر3 ڈرون متعارف کروایاجائیگا

EditorBy Editorنومبر 19, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

کراچی : 4 روزہ دفاعی نمائش آئیڈیازکا آج سے روایتی انداز میں آغاز ایکسپو سینٹر میں ہو گا،افتتاح وزیراعظم پاکستان کرینگے،پچھلے آئیڈیاز کے مقابلے میں اس مرتبہ 17 کے قریب نئے ممالک بشمول ایران، اٹلی اوربرطانیہ شرکت کررہے ہیں،ایک ہال نئے اسٹارٹ اپ کے لیے مخصوص ہوگا۔ 

شہر قائد کے مقامی ہوٹل میں ایک اہم نوعیت کا پاکستان ڈیفنس پروڈکشن پوٹینشل سیمینارکا انعقاد کیاجائے گا، دفاعی نمائش میں پاکستانی ساختہ ٹینک حیدرمتعارف کروایاجائیگا، پاکستانی ساختہ شہپر3 ڈرون نمائش میں رکھاجائے گا۔

سامان حرب کی نمائش آئیڈیاز2024 میں رواں سال 55 ممالک اپنی مصنوعات اوراثاثوں کیساتھ شریک ہورہے ہیں، ہردوسال بعد منعقد ہونیوالی آئیڈیازکے انعقاد کے لیے ایکسپوسینٹرکے6 ہالزکے علاوہ 3 خصوصی مارکیاں بھی قائم کی گئی ہیں، نمائش میں 224 مقامی اور333بین الاقوامی کمپینزکے اسٹالزلگائے گئے ہیں۔

کراچی کے شہریوں کے لیے تینوں مسلح افواج کے پیشہ ورانہ تربیت کا کراچی شو21 نومبر کو پیش کیاجائے گا، ڈی آئی جی ٹریفک احمد نوازچیمہ کے مطابق ایکسپوکے عین سامنے سے گزرنے والی دورویہ سڑک سرشاہ سلیمان روڈ نمائش کے دوران صبح سات بجے سے شام سات بجے تک بند رہے گی۔ 

دریں اثنا آئیڈیاز2024،پاکستان کی دفاعی قوت اور شراکت داری کے نئے دور کا آغاز، ایس آئی ایف سی کا مقصد پاکستان کی دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر مستحکم کرنا ہے، اس نمائش میں جدید اور روایتی دفاعی سازوسامان کا بھرپور مظاہرہ کیا جائے گا جو پاکستان کی صنعتی ترقی کی عکاسی کرتا ہے۔

یہ نمائش غیر ملکی وفود، حکومتی عہدیداروں اور نمائش کنندگان کے درمیان موثر نیٹ ورکنگ فراہم کرتا ہے، آئیڈیاز کی ٹیم جدید سہولتوں اور سافٹ ویٔر کے ذریعے نیٹ ورکنگ کو موثر طریقے سے ہم آہنگ کرتی ہے،ایس آئی ایف سی کا مقصد پاکستان کی دفاعی صنعت کو عالمی سطح پر اجاگر کرنا ہے جس سے قومی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا۔

Defense Exhibition Drone Expo Center Karachi IDEAS 2024 Karachi Pakistan Tank Haider
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.