Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»تازہ ترین»بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں
تازہ ترین

بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا 6 سال بعد منظر عام پر آگئیں

EditorBy Editorنومبر 21, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

ڈھاکا : معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے دور میں بدعنوانی کے الزامات میں قید ہونے والی بنگلہ دیش کی انتہائی علیل اپوزیشن لیڈر خالدہ ضیا 6 سال میں پہلی بار منظر عام پر آگئی۔

اے ایف پی کے مطابق خالدہ ضیا کو 2018 میں بدعنوانی کے الزام میں قید کیا گیا تھا لیکن اگست میں طلبہ انقلاب کے نتیجے میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے 15 سالہ آمرانہ دور کے خاتمے کے کچھ گھنٹوں بعد ان کو رہا کردیا گیا تھا۔

دو سابق وزرائے اعظم کے درمیان شدید دشمنی، جو خون سے شروع ہوئی اور جیل میں پختہ ہوئی، دہائیوں سے ملک کی سیاست کی پہچان بنی ہوئی ہے۔

وہ جمعرات کو مسلح افواج کے دن کی مناسبت سے منعقدہ استقبالیہ میں رہائی کے بعد پہلی بار منظر پر آئی، ان کا استقبال نوبیل انعام یافتہ عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس نے کیا۔

اس موقع پر بنگلہ دیش کے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم خوش قسمت ہیں اور ہمارے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ آج بیگم خالدہ ضیا یہاں موجود ہیں، تمام لوگ ان کی یہاں موجودگی کی وجہ سے بے حد خوش ہیں۔

79 سالہ خالدہ ضیا گزشتہ کئی سالوں سے علیل ہیں اور وہیل چیئر کے سہارے چلتی ہیں۔

رہائی کے باوجود وہ منظر عام سے غائب تھی تاہم انہوں نے ہسپتال سے ایک سیاسی جلسے سے مختصر ویڈیو پیغام میں خطاب کیا تھا۔

اس موقع پر خالدہ ضیا کی بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے دو درجن سے زائد رہنما موجود تھے۔

واضح رہے کہ خالدہ ضیا نے اپنے قید کا زیادہ تر وقت گھر میں نظر بند ہوکر گزارا جب انہوں نے کرونا وائرس وبا کے دوران گھر جیل سے گھر منتقل کردیا گیا تھا تاہم ان کی بارہا درخواستوں کے باوجود انہیں علاج کے لیے بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔

Bangladesh Haseena Wajid Khalida Zia Muhammad Younas
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    برطانوی فوج کے سربراہ کا جنگی خطرات سے متعلق انتباہ، عوام کو تیار رہنے کی ہدایت

    اکتوبر 17, 2026

    مکہ مسجد میں نازیبا حرکات پر بنگلادیشی مرد اور خاتون کو سزائے موت دے دی گئی

    اکتوبر 16, 2026

    یوکرینی صدر زیلنسکی کی امریکی روسی ڈیزل معاہدے پر تنقید، یورپ سے 70 ارب یورو طلب

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.