Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»تحریک انصاف کے احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کیلئے ڈیڑھ سال میں 270 کروڑ روپے خرچ ہوئے: رپورٹ
پاکستان

تحریک انصاف کے احتجاج اور دھرنوں سے نمٹنے کیلئے ڈیڑھ سال میں 270 کروڑ روپے خرچ ہوئے: رپورٹ

EditorBy Editorنومبر 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد: 18 ماہ میں تحریکِ انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر حکومت کے خرچ ہونے والے پیسوں سے متعلق اعداد و شمار سامنے آ گئے۔

سینئر صحافی ایاز اکبر کی رپورٹ کے مطابق 18 ماہ میں تحریکِ انصاف کے دھرنوں اور احتجاج سے نمٹنے پر 2 ارب 70 کروڑ روپے خرچ ہو گئے۔ پچھلے 6 ماہ کے دھرنوں اور احتجاج پر خرچ لگ بھگ 1 ارب 20 کروڑ روپے آیا ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 80 کروڑ روپے کرائے پر لیے گئے 3 ہزار کنٹینرز کے مالکان کو ادا کیے گئے جبکہ 90 کروڑ سے زائد سیکیورٹی اہلکاروں کی ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے اور لگ بھگ ڈیڑھ ارب روپے کے اخراجات پولیس کے کھانے اور ٹرانسپورٹ پر خرچ ہوئے۔

30 کروڑ کے اخراجات ایف سی، رینجرز اور فوج کی تعنیاتی پر خرچ ہوئے، اسلام آباد کے 12 ہزار، پنجاب کے 16 ہزار پولیس اہلکاروں کو ڈیوٹیز پر لگایا گیا۔

1 ارب 50 کروڑ روپےکی مالیت کی سرکاری و غیر سرکاری املاک کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی نے پنجاب، کے پی اور اسلام آباد میں چھوٹے بڑے 120 احتجاج کیے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق احتجاج میں 4 سیکیورٹی اہلکار شہید اور 220 سے زائد زخمی ہوئے، راولپنڈی، اٹک، لاہور، اسلام آباد احتجاج کا مراکز رہے۔راولپنڈی، اٹک، لاہور، اسلام آباد کے احتجاج پر 30 ہزار سے زائد سیکیورٹی اہلکار تعنیات رہے۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی میں 28 کروڑ کے سیف سٹی کے 370 کیمروں کو نقصان پہنچا جبکہ پولیس کی 220 چھوٹی اور بڑی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج پر 30 کروڑ سے زائد کا خرچ ہو سکتا ہے، اس احتجاج کے لیے 34 ہزار سیکیورٹی اہلکاروں کو طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق اتوار کا احتجاج روکنے کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد میں 2 ہزار سے زائد کنٹینرز لائے گئے ہیں۔

24th November Imran khan Pakistan Protest PTI PTI Protest
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.