Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»ملک چھوڑ دیں کیس واپس ہو جائیں گے کی پیشکش ہے، عمران خان نے کہا ہے 24 نومبر کی کال حتمی ہے، واپس نہیں ہوگی: علیمہ خان
پاکستان

ملک چھوڑ دیں کیس واپس ہو جائیں گے کی پیشکش ہے، عمران خان نے کہا ہے 24 نومبر کی کال حتمی ہے، واپس نہیں ہوگی: علیمہ خان

EditorBy Editorنومبر 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

راولپنڈی : پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا کہنا ہے 24 نومبر کی کال پر کوئی کمپرومائز نہیں اور نہ ہی کال واپس لے رہا ہوں۔

علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ  عمران خان نے پھر کہا ہے کہ 24 نومبر کو پاکستانیوں کو اپنی ازادی کے لیے نکلنا ہے۔ پانی پی ٹی ائی نے کہا کہ مجھے ڈیڑھ سال میں جیل میں رکھا ہوا ہے اور مجھ پر جائز کیس بھی نہیں بنائے۔ 24 نومبر کی کال پر کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ کال واپس لوں گا۔

علیمہ خان نے مزید کہا کہ اپ دیکھ رہے ہیں،جو لوگ اپنی آزادی کے لیے کھڑا ہونا چاہتے ہیں ان پر کتنا ظلم کیا جاتا ہے۔ وقت اگیا ہے کہ آپ کو سمجھ آجائے کہ یہ ظلم کا نظام ہماری آنے والی نسلوں کے لیے مزید بدتر ہوتا جائے گا۔ عمران خان اور ہمیں انڈائریکٹلی یہ کہا جاتا رہا کہ سیاست چھوڑ دیں۔ بات کرنا بند کر دیں اور ملک چھوڑ دیں تو ان کے کیسز معاف ہو جائیں گے۔یہ صرف اس مقصد کے لیے کیا جا رہا تھا کہ وہ اپ کے لیے اواز نہ اٹھا سکیں وہ اپ کے لیے قید میں بیٹھے ہیں۔

علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان کہتے ہیں جتنا قید رکھنا ہے رکھ لیں میں اس مافیا کے بنائے گئے نظام کو قبول نہیں کروں گا۔ 8 فروری کو اپ نے ووٹ دے کر ثابت کیا کہ اپ قوم بن کر نکلے اور باشعور قوم ہیں لیکن آپ کا حق اورآزادی چھین لی گئی ہے۔ آپ کی ازادی دوبارہ چھینی گئی ہے اس کے لیے اپ کو 24 نومبر کو نکلنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا کہنا ہے کہ آزادی صرف میری قربانی سے نہیں ائے گی۔ آزادی تب آئے گی جب آپ اس کے لیے خود کھڑے ہوں گے اور اپنا حق مانگیں گے۔24 تاریخ اہم دن ہوگیا ہے یہ فائنل کال ہے۔ یہ لوگ اپ کو گمراہ کر رہے ہیں آپ نے ان کی کسی بات پر نہیں چلنا یہ احتجاج آپ کا آئینی حق ہے۔قاضی فائض عیسی کو اپ نے دیکھ لیا اور عامر فاروق کو بھی اپ نے دیکھ لیا۔ عامر جسٹس عامر فاروق آئین کے خلاف نہیں جا سکتا اس کا کام تھا کہ وہ آئین کو تحفظ دیتا۔ بانی پی ٹی آئی کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو لوگوں کو پرامن احتجاج میں شریک ہونا ہے۔

Aleema Khan Imran khan Pakistan Protest PTI
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.