Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»نو مئی کو عمران خان نے جوانوں کو ذلیل کرایا،قوم کو باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں اپنے بچے لندن میں ہیں: اختر اقبال ڈار
پاکستان

نو مئی کو عمران خان نے جوانوں کو ذلیل کرایا،قوم کو باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں اپنے بچے لندن میں ہیں: اختر اقبال ڈار

EditorBy Editorنومبر 22, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

لاہور:پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ چند ماہ قبل پی ٹی آئی والوں سے نو مئی واقعے پر معافی مانگنے کا کہا گیا مگر اس آفر کو غلط رنگ میں لیا گیا۔نو مئی واقعے کے ذمہ دار نے معافی مانگنے سے انکار کر دیا۔نو مئی واقعے میں ملوث افراد کوکیفر کردار تک پہنچایا جائے۔موصوف لوگوں کو باہر نکلنے کا کہہ رہے ہیں۔

لاہور پریس کلب میں نیوز کانفرنس میں اختر اقبال ڈار نے کہا کہ آپ نے اور قاسم سوری اور عارف علوی نے اسمبلی توڑی اس وقت آئین کی تحزیق کی۔آپ سب سے بڑے میرٹ چور ہیں لندن پلین کا حصہ بن کر اقتدار میں آئیں۔ڈسکہ میں آپ نے پرائزائنڈگ افسران کو ہی اغوا کر لیا۔آپ جو کرتے رہے آج اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ نوجوانوں کو باہر نکلنے کاکہہ رہے ہیں اور اپنے بچے باہر ہیں۔ بشری بی بی کا پی ٹی آئی سے کوئی لینا دینا نہیں۔

اختر ڈار نے کہا کہ اسلامک ٹچ دے کر نوجوانوں کو ورغلاتے ہیں۔ملک کے نوجوانوں کو واضح کر رہا ہوں کہ یہ آئین اور قانون کی بالادستی کی جنگ نہیں۔پارٹی میں مورثی سیاست عروج پر ہے۔شاہ محمود قریشی نے بھی کہا کہ میں جیل میں ہوں میری بھی سنو۔بانی پی ٹی آئی نے پہلے لوگوں کو باہر نکلنے کا کہا اور پھر کہا کہ یہ میرے لوگ نہیں۔غزہ لبنان اور کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے۔پاکستان دشمنوں کو بانی پی ٹی آئی کی فکر ہے دنیا میں ہونے والے ظلم کی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی گریٹر اسرائیل کا سپاہی ہے۔بزدار بشری بی بی اور گوگی نے کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔ بانی پی ٹی آئی تو کسی۔کے۔جنازے میں بھی شرکت نہیں کرتے۔ذوالفقار علی بھٹو نے غریب کو ایک سوچ دی وہ ایک بہادر لیڈر تھے۔خان صاحب اقتدار کی جنگ لڑ رہے ہیں۔خدارا پاکستان کو غیر مستحکم نہ کریں۔سیاست کے مسائل سیاسی طریقوں سے حل ہونے چاہئیں۔نو مئی میں قوم کے جوانوں کو بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ذلیل کروایا۔خان صاحب آج بی اسٹیبلشمنٹ کی کال کا انتظار کر رہے ہیں۔پاکستان کی فوج اگر ہے تو ہم بھی ہیں۔

Imran khan Israel Pakistan PTI پاکستان
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.