Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
ہفتہ, اکتوبر 17
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور مونال والی سائیڈ سے بھاگ گئے : عطا تارڑ
پاکستان

بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور مونال والی سائیڈ سے بھاگ گئے : عطا تارڑ

EditorBy Editorنومبر 27, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

اسلام آباد : وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ’یہ فائنل کال نہیں مس کال تھی۔‘

ڈی چوک میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بشری بی بی اور خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور مونال والی سائیڈ سے بھاگ گئے ہیں۔ یہ ہماری کامیابی ہے کہ امن لوٹ آیا ہے، راستے کھل گئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’لوگ کہتے تھے آپ سختی نہیں کرتے مگر ہم ان کو لاشیں نہیں دینا چاہتے تھے، ہمیں صرف ٹھیک وقت کا انتظار تھا اور وزیرِ داخلہ مسلسل مانیٹرینگ کر رہے تھے اور ٹھیک وقت کا انتظار کر رہے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ’جس طرح پی ٹی آئی والے دیوانہ وار بھاگے ہیں، اپنی ہی گاڑیاں آپس میں ٹکرا دیں اور ہر شے چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں، یہ عبرت کا مقام ہے۔‘

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ اپنے لیڈر کو رہا کروانے آئے تھے مگر بہت سے کارکن خود گرفتار ہو گئے اور سیاسی ناکامی ان کا مقدر بنی ہے کیونکہ ان کی نیت ٹھیک نہیں تھی۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ بشری بی بی کے کنٹینر کو جو آگ لگائی اس کے نیچے کاغذوں کی راکھ تھی اور ثبوت موجود ہیں کہ انھوں نے ریڈ زون میں کیسے حملہ کرنا تھا اور اہم شخصیات کو نشانہ بنانا تھا۔

ان کا دعویٰ ہے کہ کنٹینر کو اس لیے آگ لگائی گئی ہے کیونکہ اس میں اہم ثبوت موجود تھے جن کا فرانزک کرایا جائے گا۔

Pakistan PTI
Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    راولپنڈی کے تمام علاقوں اور کینٹ میں گیس کی فراہمی عارضی طور پر معطل رہے گی

    اکتوبر 16, 2026

    بلاول بھٹو سے فیصل ممتاز راٹھور، خرم دستگیر اور پی پی رہنماؤں کی ملاقاتیں

    اکتوبر 16, 2026

    کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد زاہد گل ہلاک

    اکتوبر 16, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.