Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, اکتوبر 18
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»میرا بیٹا بے گناہ ہے: حنا جاوید قتل کیس میں گھریلو ملازم ذیشان کے والدین سامنے آ گئے
پاکستان

میرا بیٹا بے گناہ ہے: حنا جاوید قتل کیس میں گھریلو ملازم ذیشان کے والدین سامنے آ گئے

EditorBy Editorاکتوبر 18, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

والد کے مطابق گھریلو ملازم ذیشان نے جیل میں ملاقات کے دوران بتایا کہ واقعہ کی رات مقتولہ حنا جاوید اور ان کے شوہر فیصل اصغر کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

محمد ارشد کے مطابق ان کا بیٹا گزشتہ سات ماہ سے حنا جاوید کے گھر ملازمت کررہا تھا اور گرفتاری کے بعد ان کی ذیشان سے جیل میں دو مرتبہ ملاقات ہوئی۔

ان کا کہنا ہے کہ ذیشان نے بتایا کہ 20 اگست کی رات میاں بیوی کے درمیان جھگڑے اور شور شرابے کے باعث اس کی آنکھ کھل گئی۔

والد کے بقول، ذیشان نے بتایا کہ حنا جاوید کے پیچھے ان کے شوہر فیصل اصغر آرہے تھے۔ فیصل نے اسے ڈانٹا اور حنا کو پکڑنے کے لیے کہا، تاہم ذیشان نے مبینہ طور پر میاں بیوی کے معاملے میں مداخلت سے انکار کردیا۔

محمد ارشد کا دعویٰ ہے کہ ان کے بیٹے کے مطابق فیصل اصغر نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور اسلحے کے زور پر حنا جاوید کو پکڑنے کے لیے کہا۔

والد نے مزید الزام لگایا کہ ذیشان سے زبردستی اعترافِ جرم کرانے کے لیے تشدد کیا گیا اور دباؤ ڈال کر اسے جرم قبول کرنے پر مجبور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ان کا بیٹا پہلے سے جرائم میں ملوث ہوتا تو اسے کوئی ملازمت کیوں دیتا؟ ان کے بقول، پولیس نے حنا جاوید کے قتل کا تمام تر الزام ذیشان پر عائد کردیا ہے، حالانکہ ان کا بیٹا بے گناہ ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سوات میں مسلم لیگ (ن) کا جلسہ، اسٹیج پر لگی سیڑھی ٹوٹنے سے متعدد کارکن زخمی

    اکتوبر 18, 2026

    خیبرپختونخوا میں جاری معدنیات کے لائسنسز کی شفاف تحقیقات کا اعلان

    اکتوبر 18, 2026

    اسحاق ڈار کا ایرانی وزیر خارجہ سے رابطہ، علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بات چیت پر زور

    اکتوبر 18, 2026

    Comments are closed.

    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.