Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایران امریکی سفارت کاروں کو نشانہ بنانے کی تیاری کر رہا ہے، نیویارک ٹائمز کی رپورٹ

اکتوبر 25, 2026

ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا

اکتوبر 25, 2026

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستانی ڈیری سیکٹر میں اہم پیشرفت

اکتوبر 25, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, اکتوبر 25
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»باجوڑ آپریشن، فتنتہ الخوارج کا ایک اور عوام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب
پاکستان

باجوڑ آپریشن، فتنتہ الخوارج کا ایک اور عوام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

EditorBy Editorاگست 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

باجوڑ: باجوڑ آپریشن سے متعلق فتنتہ الخوارج کا ایک اور عوام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا جب کہ باجوڑ میں جاری سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کیخلاف فتنتہ الخوراج کے خارجی نور ولی کا اعلامیہ منظر عام پر آگیا۔

ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے 18 اگست  کو باجوڑ کی عوام کو ہدایات دی تھیں کہ جاری آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو علاقے میں نہ آنے دیں۔

خارجی نور ولی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مقامی کمانڈروں کو باجوڑ  چھوڑنے کی اجازت نہیں‘۔

ذرائع نے کہا کہ فتنتہ الخوارج نے اعلامیے میں باجوڑ آپریشنز کو "پاک فوج کا ظلم” قرار دے دیا، فتنتہ الخوارج کا اعلامیہ حقائق سے یکسر مختلف ہے، فتنتہ الخوارج کی جانب سے جاری بیان دراصل اس کی دوغلی پالیسی کا عکاس ہے۔

ذرائع  نے مزید کہا کہ سiکیورٹی فورسز باجوڑ میں صرف دہشت گردوں کو نشانہ بنا رہی ہیں، سیکیورٹی فورسز باجوڑ کی عوام، ان کے کاروبار اور ان کے  بچوں کا مستقبل محفوظ بنا رہی ہیں، باجوڑ کے اصل سپوت اس دھرتی کے بیٹے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ غیر ملکی دہشتگرد اور خوارج خود کو علاقے کا محافظ ظاہر کرتے ہیں مگر اصل میں یہ ان کے دشمن ہیں، آپریشن کی وجہ سے بے گھر ہونے والا خاندان دراصل فتنتہ الخوارج کے ظلم کا نتیجہ ہے، ریاست کیلئے مقامی عوام کی حمایت دیر پا امن کی سب سے بڑی ضمانت ہے اور یہی فتنتہ الخوارج کیلئے بڑا خطرہ ہے۔

ذرائع نے کہا کہ فتنہ الخوارج کا جاری کردہ بیان دراصل اس کی شکست کا عکاس ہے، یہ مقامی آبادی کو دھوکا دے رہے ہیں، باجوڑ کے عوام نے فتنتہ الخوارج کا حقیقی چہرہ پہچان لیا ہے اور ان کے بیانیے کو عوامی سطح پر مسترد کردیا ہے۔

باجوڑ  کا مستقبل اب امن، ترقی اور خوشحالی سے وابستہ ہے  نہ کہ خونریزی اور دہشتگردی کی واپسی سے، دہشتگردوں کی باجوڑ واپسی کا مطلب مزید تباہ شدہ بازار، برباد گھروں کی داستانیں اور معصوم جانوں کا ضیاع ہوگا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    گوادر میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، بلوچستان کی سیاسی قیادت کا فورسز کو خراجِ تحسین

    اکتوبر 25, 2026

    حنا جاوید قتل کیس میں مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا: مریم نواز

    اکتوبر 25, 2026

    فورسز کی کارروائیاں، پانچ ہفتوں کے دوران دہشت گرد حملوں میں 66 فیصد کمی

    اکتوبر 25, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.