Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

ایران میں چار ملکی اجلاس کی تجویز عاصم منیر نے دی تھی، اسماعیل بقائی

اکتوبر 26, 2026

پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 26, 2026

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، ساڑھے 21 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

اکتوبر 26, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, اکتوبر 26
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»صوبے کا مقدمہ دلیل سے لڑیں گے، وفاق سے حق لے کر رہیں گے: فیصل کریم کنڈی
پاکستان

صوبے کا مقدمہ دلیل سے لڑیں گے، وفاق سے حق لے کر رہیں گے: فیصل کریم کنڈی

EditorBy Editorدسمبر 22, 2025Updated:دسمبر 22, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وفاق کے ساتھ بات دلیل اور دلائل پر ہوگی اور صوبے کیلئے حق لے کر رہیں گے، وہ صوبے کا مقدمہ لڑنے کیلئے وزیراعلیٰ کے شانہ بشانہ بلکہ ان سے دو قدم آگے کھڑے ہوں گے۔

فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ماضی میں کئی بار سر پر کفن باندھنے اور جنازے پڑھنے کی باتیں کی گئیں، لیکن آج وہ لوگ گھروں کو جا چکے ہیں اور بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، پی ٹی آئی کے کچھ عناصر خود نہیں چاہتے کہ بانی پی ٹی آئی باہر آئیں کیونکہ اس سے ان کی سیاست ختم ہو جائے گی۔

گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی کسی سیاسی مخالف کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں تھے، مگر آج ان کی جماعت مذاکرات کی بات کر رہی ہے، وفاق نے بڑا پن دکھاتے ہوئے پی ٹی آئی کی مذاکرات کی دعوت قبول کی ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے امن و امان پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر جانا فضول ہے، اصل کربلا کرم ایجنسی میں بنی ہوئی ہے جہاں امن و امان کی صورتحال خراب ہے، دہشتگردی کے خلاف ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں کیونکہ امن ہوگا تو خوشحالی اور ترقی آئے گی، ملک بھر میں بھتہ خوری کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے اور جہاں کہیں بھی بھتہ خوری یا غیر قانونی سرگرمیاں ہوں گی، ریاست کارروائی کرے گی، صوبائی حکومتوں کو چاہیے کہ اداروں کو مکمل سپورٹ کریں تاکہ جرائم میں کمی لائی جا سکے۔

افغان مہاجرین کے حوالے سے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ افغان باشندوں کو اپنے وطن واپس جانا چاہیے اور قانونی طریقے سے ویزا لے کر پاکستان آئیں، افغانستان کی سرزمین بھارت دہشتگردی کے لیے استعمال کر رہا ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا ہے کہ جب پاکستان بھارت کو چار دن میں جواب دے سکتا ہے تو مٹھی بھر شرپسند عناصر کو بھی مؤثر جواب دیا جا سکتا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پاکستان اور امریکا کا توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 26, 2026

    شہباز شریف کی رانا مبشر اقبال کی رہائش گاہ آمد، خالہ زاد بھائی کے انتقال پر تعزیت

    اکتوبر 26, 2026

    پاکستان اور ایتھوپیا کا تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 26, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.