Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

اسحاق ڈار کی استنبول میں آر-4 کے اجلاس میں شرکت ، سعودی عرب کیساتھ یکجہتی کا اظہار

اکتوبر 23, 2026

ایل پی جی کے 2 جہاز پاکستان پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی کا امکان

اکتوبر 23, 2026

آصف زرداری کی جرمنی کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

اکتوبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعہ, اکتوبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»کوئی سندھو دیش کا نعرہ نہیں چلےگا، کسی ایسے طبقےکو نہیں مانتے جو نظریہ پاکستان کی نفی کرتا ہو: حافظ نعیم
پاکستان

کوئی سندھو دیش کا نعرہ نہیں چلےگا، کسی ایسے طبقےکو نہیں مانتے جو نظریہ پاکستان کی نفی کرتا ہو: حافظ نعیم

EditorBy Editorستمبر 6, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک میں کوئی سندھو دیش کا نعرہ نہیں چلےگا، ہم کسی ایسےطبقےکو نہیں مانتے جو پاکستان کے نظریےکی نفی کرتا ہو۔

لاہور میں فیصل چوک مال روڈ پرپٹرولیم لیوی کے خلاف جاری دھرنے میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ یہ دھرنا عوام کی چیخ کو آواز میں بدلنے کا عمل ہے، آپ مخلوق کے لیے ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہےہیں، مجھے یقین ہے آپ کی جدوجہد انجام تک پہنچے گی۔

حافظ نعیم نے کہاکہ یہ تمام عمل شعور کو پروان چڑھانے کا عمل ہے،  ہم ظلم کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کل اسلام آباد میں مذاکرات ہوں گے، ہماری ٹیم نے پوری تیاری کرلی ہے، حکومت سنجیدہ ہے تو ہم بھی معاملات کو آگے لے کرچلیں گے، معاشی دہشت گردی ختم ہونی چاہیے،لیوی کا بھتہ نہیں چلےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی جانب سے مکروہ بیان کی مذمت کرتےہیں، مریم نواز نے پنجاب کی تعلیم کا بیڑہ غرق کردیا، انہوں نے پنجاب کے 11 ہزار اسکولوں کو فروخت کردیا۔

دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہماری تحریک نظام بدلنے کی تحریک ہے، حکومت نےکنسورشیم بنا رکھا ہے جو جاگیرداروں اور وڈیروں پر مشتمل ہے، مارشل لا ہویانام نہاد جمہورت یہی طبقہ ہر جگہ نظر آتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ یہ ہمیں حق حکمرانی سے محروم کرتے ہیں  اور بندوق کی طاقت پر آتے ہیں، ایسے طبقےکا پاکستان اورپاکستان کےنظریے سے کوئی تعلق نہیں۔

خیال رہے کہ پیٹرولیم لیوی اور مہنگائی کے خلاف گزشتہ 22 روز سے ملک کے مختلف شہروں میں جماعت اسلامی کے دھرنے جاری ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    اسحاق ڈار کی استنبول میں آر-4 کے اجلاس میں شرکت ، سعودی عرب کیساتھ یکجہتی کا اظہار

    اکتوبر 23, 2026

    آصف زرداری کی جرمنی کے صدر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

    اکتوبر 23, 2026

    بیٹیاں اپنی تصویر کسی کیساتھ شیئر نہ کریں: محسن نقوی

    اکتوبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.