Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سیکورٹی فورسز کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد گرفتار

نومبر 23, 2026

لاہور میں مرغی کا گوشت 700روپے کلو فروخت ہونے لگا

نومبر 23, 2026

ایس پی سیکیورٹی لاہور ہائیکورٹ کے اختیارات پر سوالات اُٹھ گئے

نومبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»پاکستان میں تجارتی خسارہ 11 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا
پاکستان

پاکستان میں تجارتی خسارہ 11 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا

EditorBy Editorنومبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

برآمدات میں اضافے اور درآمدی بل کم ہونے کے باعث تجارتی خسارے میں تیزی سے کمی آ رہی ہے،، ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 6 ارب 97 کروڑ ڈالر رہا جو 11 سال کی کم ترین سطح ہے،،

جولائی سے اکتوبر کے چار ماہ میں ایکسپورٹس 13.45 فیصد بڑھ کر 10 ارب 88 کروڑ ڈالر پر پہنچ گئیں،، بہتر آرڈرز اور مستحکم شرح تبادلہ کی وجہ سے جولائی سے اضافے کا رجحان ہے، پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق برآمدات جولائی میں 11.83 فیصد، اگست میں 16 فیصد، ستمبر میں 13.52 فیصد اور اکتوبر میں 10.64 فیصد بڑھیں۔

اکتوبر میں برآمدات 2 ارب 97 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو گزشتہ برس کے اسی مہینے میں 2 ارب 68 کروڑ ڈالر رہی تھی جبکہ ماہانہ بنیادوں پر اس میں 4.90 فیصد کا اضافہ ہوا۔

عالمی خریدار بنگلہ دیش اور چین کے بجائے ملبوسات کی خریداری کے لیے پاکستان کو آرڈر دے رہے ہیں، اس صورتحال سے پاکستانی برآمدکنندگان موقع سے فائدہ اٹھانے اور مارکیٹ میں رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔

مالی سال 2024 میں پاکستان کی اشیا کی براامدات 10.54 فیصد بڑھ کر 30 ارب 64 کروڑ ڈالر تک جا پہنچی تھی جو اس سے گزشتہ برس 27 ارب 72 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

مالی سال 2025 میں جولائی تا اکتوبر کے درمیان درآمدات 5.17 فیصد اضافے سے 17 ارب 85 کروڑ ڈالر رہیں، جن کا حجم گزشتہ برس 16 ارب 97 کروڑ ڈالر رہا تھا، تاہم اکتوبر میں درآمدات 8.02 فیصد کی تنزلی سے 4 ارب 47 کرورڑ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 4 ارب 86 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔

ماہانہ بنیادوں پر درآمدات 3.3 فیصد گریں، عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے مالی سال 2025 کے لیے درآمدات 3.3 ارب ڈالر سے کمی کے بعد 57 ارب 20 کروڑ ڈالر رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔

مالی سال 2024 میں درآمدات 0.84 فیصد تنزلی کے بعد 54 ارب 73 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئی تھیں جبکہ ان کا حجم مالی سال 2023 کے دوران 55 ارب 19 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

مالی سال 2025 کے ابتدائی چار ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران تجارتی خسارہ 5.59 فیصد سکڑ کر 6 ارب 97 کروڑ ڈالر پر آگیا ہے، جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں 7 ارب 38 کروڑ ڈالر رہا تھا۔

اکتوبر میں گزشتہ برس کے مقابلے میں تجارتی خسارہ 31.09 فیصد کی بڑی کمی سے ایک ارب 49 کروڑ ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سیکورٹی فورسز کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد گرفتار

    نومبر 23, 2026

    لاہور میں مرغی کا گوشت 700روپے کلو فروخت ہونے لگا

    نومبر 23, 2026

    ایس پی سیکیورٹی لاہور ہائیکورٹ کے اختیارات پر سوالات اُٹھ گئے

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.