Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سپریم کورٹ نے ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال کر دیا، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم

اکتوبر 22, 2026

بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف

اکتوبر 22, 2026

مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی

اکتوبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
جمعرات, اکتوبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • کالمز
  • ملٹی میڈیا
Home»پاکستان»پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو جماعت اسلامی ہر صورت اسلام آباد جائے گی: حافظ نعیم الرحمان
پاکستان

پٹرولیم لیوی ختم نہ ہوئی تو جماعت اسلامی ہر صورت اسلام آباد جائے گی: حافظ نعیم الرحمان

EditorBy Editorاکتوبر 22, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

شہرِ قائد میں گل لالہ پارک کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئےسابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان کراچی کی تعمیر و ترقی کا استعارہ تھے، ان کے دور میں شہر کو بہترین انداز میں ترقی دی گئی، تاہم ان کے بعد چائنا کٹنگ نے کراچی کو تباہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے عوام نے جماعت اسلامی کو سب سے زیادہ ووٹ دے کر اپنا مینڈیٹ دیا، لیکن پیپلز پارٹی نے اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے جماعت اسلامی کی میئر شپ پر قبضہ کیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ کراچی پورے پاکستان کی معیشت چلاتا ہے، لیکن یہاں کے شہریوں کو پینے کا پانی تک میسر نہیں، شہر میں پانی کا بحران حکومتوں کی نااہلی کا نتیجہ ہے اور شہریوں کو 21 دن بعد پانی فراہم کیا جاتا ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے مطالبہ کیا کہ کراچی میں صفائی ستھرائی کا نظام ٹاؤنز اور یونین کونسلز کے حوالے کیا جائے تاکہ مقامی سطح پر شہری مسائل حل کیے جاسکیں۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤن اور یونین کونسل چیئرمینوں نے اختیارات نہ ہونے کے باوجود بلا تفریق عوامی خدمت کا کام شروع کیا ہے، نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین کو پیپلز پارٹی کی جانب سے نشانہ بنایا گیا اور ایسے افسران تعینات کیے گئے جو ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرتے رہے، ان تمام مشکلات کے باوجود کراچی میں تعمیر و ترقی کا کام جاری ہے۔

انہوں نے اعلان کیا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں جماعت اسلامی کے منتخب ٹاؤن چیئرمین کی جانب سے پانچ ہزار تعلیمی کارڈ فراہم کیے جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کراچی کے عوام بھرپور انداز میں جماعت اسلامی کو ووٹ دیتے اور اس پر اعتماد کرتے ہیں، آئندہ بلدیاتی اور قومی انتخابات میں عوام اتنی بڑی تعداد میں ووٹ ڈالیں کہ دھاندلی کرنے والوں کو موقع نہ مل سکے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے ووٹ کی حفاظت بھی کرنا ہوگی، اس مقصد کے لیے اے سی اور ڈی سی دفاتر کا گھیراؤ کیا جائے گا، وڈیروں، جاگیرداروں اور ان کے سرپرستوں کو عوام کے مینڈیٹ پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا۔

اُنہوں نے پٹرولیم لیوی کو بھتہ ٹیکس قرار دیتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس کے خلاف تحریک چلا رہی ہے اور تحریک کا تیسرا مرحلہ جمعہ سے شروع کیا جائے گا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہمارے احتجاج اور دباؤ کے نتیجے میں حکومت نے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا، تاہم یہ پیکیج انتہائی معمولی ہے اور اس سے عوام کو کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں پہنچ رہا۔

حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی انتشار اور فساد پھیلانا نہیں چاہتی، تاہم حکومت کو اپنا مؤقف واضح طور پر پیش کرنے کے لیے تمام مواقع فراہم کیے جاچکے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم نے پٹرولیم لیوی ختم نہ کی تو جماعت اسلامی ہر صورت اسلام آباد جائے گی، اس سلسلے میں ملک بھر کے ڈیڑھ سو شہروں میں بیک وقت مظاہرے اور دھرنے دیے جائیں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق، کراچی کی تعمیر و ترقی اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سپریم کورٹ نے ریکروٹمنٹ رولز 2014 بحال کر دیا، فیڈرل سروس ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم

    اکتوبر 22, 2026

    بیرون ملک بیٹھے یوٹیوبرز پی ٹی آئی کے سب سے بڑے دشمن ہیں: خواجہ آصف

    اکتوبر 22, 2026

    مریم نواز کا خواتین اور بچوں کے خلاف بڑھتے جرائم پر اظہار برہمی

    اکتوبر 22, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    مکہ دفاعی معاہدہ: عالمِ اسلام کے نئے دفاعی دور کا آغاز، اسرائیل اور بھارت میں بھونچال

    اگست 7, 2026

    قوم کی اصل دولت

    اپریل 8, 2026

    انفارمیشن وار: خاموش محاذ، خطرناک نتائج

    فروری 24, 2026

    قوم پرستی یا قوم فروشی؟ ایک سنجیدہ سوال

    فروری 17, 2026

    عوامی ایکشن کمیٹی: ایک عوامی تحریک یا نظریاتی یرغمالی؟

    فروری 11, 2026

    رائزنگ اسٹار ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی

    نومبر 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.