پشاور:لکی مروت میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں وانڈہ شہاب خیل کے علاقے میں دو سالہ معصوم بچے کی بوری بند لاش ملی ہے۔
ابتدائی تفصیلات کے مطابق معصوم سہیل کو تیز دھار آلے سے ذبح کرکے قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا۔
پولیس حکام کے مطابق دو سالہ سہیل گزشتہ روز گھر سے لاپتا ہوا تھا اور آج بوری بند لاش ملی، معصوم بچے کے قتل کا مقدمہ نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

