سندھ حکومت کا گل پلازہ کی تباہ حال عمارت گرانے کا فیصلہ، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے انہدام کے لیے ٹینڈر جاری کردیے۔
عمارت گرانے کےخواہشمند اداروں سےتکنیکی اورمالی بولیاں الگ الگ طلب کرلی گئیں، بولیاں جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 نومبر مقرر کی گئی ہے۔
گل پلازہ کی عمارت کا انہدام باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیاجائےگا جبکہ پورے عمل کی نگرانی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کرے گی۔ آٹھ ہزار 128 اسکوائر یارڈ پر قائم عمارت گرانے کی سفارش تکنیکی کمیٹی جنوری میں کرچکی ہے۔
سندھ حکومت نے گل پلازہ کی جگہ نئی عمارت تعمیر کرنے کا اعلان بھی کر رکھا ہے،یاد رہے کہ 17 جنوری 2026 کی شب گل پلازہ میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 72 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار 153 سے زائد دکانیں تباہ ہوگئی تھیں۔

