ایک امریکی کمپنی نےایسا منصوبہ پیش کیا ہے جو بظاہر کوئی کہانی معلوم ہوتی ہے۔ کمپنی کا ارادہ ہے کہ خلا میں بڑے بڑے آئینے نصب کرکے سورج غروب ہونے کے بعد بھی زمین کے مخصوص علاقوں تک روشنی پہنچائی جائے۔سائنسی جریدے دی ایسٹرو فزیکل جرنل لیٹرز میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا میں قائم خلائی ٹیکنالوجی کمپنی ریفلیکٹ آربیٹل اس منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ کمپنی خلا میں ایسے بڑے آئینے بھیجنا چاہتی ہے جو سورج کی روشنی کو منعکس کرکے رات کے وقت زمین پر مخصوص مقامات تک پہنچا سکیں۔ اس مقصد کے لیے کمپنی نے خلائی راکٹ بنانے والی فرم اسکائی روٹ ایرو اسپیس کے ساتھ دو راکٹ لانچ کرنے کا معاہدہ بھی کیا ہے۔کمپنی کے مطابق اس ٹیکنالوجی سے شمسی توانائی کے منصوبوں کو زیادہ دیر تک بجلی پیدا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں روشنی پہنچانے اور امدادی کارروائیوں کے دوران بھی اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
امریکی کمپنی کاسورج کی روشنی براہ راست رات کوفروخت کرنے کا منصوبہ
All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

