Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سیکورٹی فورسز کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد گرفتار

نومبر 23, 2026

لاہور میں مرغی کا گوشت 700روپے کلو فروخت ہونے لگا

نومبر 23, 2026

ایس پی سیکیورٹی لاہور ہائیکورٹ کے اختیارات پر سوالات اُٹھ گئے

نومبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»شیخوپورہ میں امرود کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے پروسیسنگ یونٹ قائم کرنیکا فیصلہ
پاکستان

شیخوپورہ میں امرود کی پیداوار کو تجارتی بنیادوں پر فروغ دینے کیلئے پروسیسنگ یونٹ قائم کرنیکا فیصلہ

EditorBy Editorنومبر 5, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

پنجاب حکومت نے ضلع شیخوپورہ کے علاقے شرقپور شریف میں امرود کی پیداوار کو تجارتی اور صنعتی بنیادوں پر فروغ دینے کے لیے جدید طرز کا فروٹ پروسیسنگ اینڈ ویلیو ایڈیشن یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مجوزہ منصوبے کے تحت امرود سے مختلف مصنوعات تیار کرنے کے لیے متعدد صنعتی یونٹ قائم کیے جائیں گے، جس سے نہ صرف باغبانوں کو اپنی پیداوار کی بہتر قیمت مل سکے گی بلکہ مقامی سطح پر روزگار کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا عدیل تصور نے بتایا کہ دریائے راوی سے شرقپور شریف تک پھیلا ہوا علاقہ امرود کے باغات کے حوالے سے خصوصی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں سرخ رنگ کے ایسے اعلی معیار کے امرود بھی پیدا ہوتے ہیں جن کی دنیا بھر میں پہچان ہے، جبکہ بعض باغات میں بغیر بیج کے امرود بھی کاشت کیے جاتے ہیں۔مجوزہ پروسیسنگ یونٹ میں امرود کا گودا، کاسمیٹکس میں استعمال ہونے والا خام مال اور دیگر مصنوعات تیار کرنے کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ منصوبے کے لیے موزوں سرکاری اراضی کی تلاش کا عمل شروع کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ محکمہ مال کے فیلڈ عملے کو خصوصی طور پر دریائے راوی سے شرقپور شریف تک امرود کے باغات پر مشتمل علاقے میں زمین کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ پروسیسنگ یونٹ کو کاشتکاروں کے قریب قائم کیا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ امرود پروسیسنگ منصوبے کی تکمیل سے باغبانوں کو جہاں اپنی فصل کی ویلیو بڑھانے کا موقع ملے گا وہی سینکڑوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے امکانات بھی پیدا ہوں گے۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سیکورٹی فورسز کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد گرفتار

    نومبر 23, 2026

    لاہور میں مرغی کا گوشت 700روپے کلو فروخت ہونے لگا

    نومبر 23, 2026

    ایس پی سیکیورٹی لاہور ہائیکورٹ کے اختیارات پر سوالات اُٹھ گئے

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.