Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

محسن نقوی نے نام لیے بغیر ایک وفاقی وزیر کو وارننگ دے دی

نومبر 22, 2026

پاک بھارت میچ : ٹاس کے وقت میچ ریفری کی غفلت سامنے آگئی

نومبر 22, 2026

وزارت خزانہ نے سرکاری قرضو ں کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

نومبر 22, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
اتوار, نومبر 22
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»سائنس اینڈ ٹیکنالوجی»گوگل میپس نےایک نئی سفری سہولت متعارف کرانے کی تیاری کرلی
سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

گوگل میپس نےایک نئی سفری سہولت متعارف کرانے کی تیاری کرلی

EditorBy Editorنومبر 7, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

گوگل کی اس نئی پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ کمپنی اپنے میپس پلیٹ فارم کو محض راستوں کی نشاندہی کرنے والی ایپلی کیشن کے بجائے ایک ایسے ذہین سفری معاون میں تبدیل کرنے کی کوشش کررہی ہے جو کسی نئے شہر میں پہنچنے سے لے کر وہاں گھومنے پھرنے تک صارفین کی رہنمائی کرسکے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اب گوگل نے اپنے مقبول نیوی گیشن پلیٹ فارم ’گوگل میپس‘ میں ایک نئی سہولت متعارف کرانے کی تیاری کرلی ہے، جس کے ذریعے دوسرے شہروں کا سفر کرنے والے صارفین کو نئی جگہوں پر راستوں کی رہنمائی اور مقامی معلومات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

ایک رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت پر مبنی یہ فیچر خصوصاً ان افراد کے لیے کارآمد ثابت ہوسکتا ہے جو پہلی مرتبہ کسی شہر کا رخ کرتے ہیں اور وہاں کے راستوں، اہم مقامات اور سفری سہولتوں سے واقف نہیں ہوتے۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ اینڈرائیڈ اتھارٹی کی رپورٹ کے مطابق، اس نئی سہولت کے تحت جب کوئی صارف کسی نئے شہر کے ہوائی اڈے پر پہنچے گا تو گوگل میپس کی جانب سے اسے ایک خوش آمدیدی پیغام موصول ہوسکتا ہے۔

اس پیغام میں صارف کو گوگل میپس کے ’آسک میپس‘ فیچر سے فائدہ اٹھانے کی ترغیب دی جائے گی، جس کے ذریعے وہ اپنے اردگرد موجود مقامات اور نئے شہر سے متعلق مختلف سوالات کے جواب حاصل کرسکے گا۔

یہ سہولت گوگل کے مصنوعی ذہانت کے ماڈل جیمنائی پر مبنی ہوگی، جو صارفین کے سوالات کو سمجھ کر انہیں متعلقہ معلومات فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طرح کسی اجنبی شہر میں پہنچنے والے افراد محض نقشے پر راستہ تلاش کرنے کے بجائے اپنی منزل تک پہنچنے، قریبی مقامات کی شناخت اور مقامی سہولتوں کے بارے میں بھی معلومات حاصل کرسکیں گے۔

رپورٹ کے مطابق، اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے گوگل میپس کے نئے ورژن میں اس فیچر کے آثار سامنے آئے ہیں۔ ابتدائی طور پر دنیا کے تقریباً 90 شہروں میں واقع ہوائی اڈوں پر اس سہولت سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، تاہم اس فہرست میں فی الحال پاکستان کا کوئی شہر شامل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ گوگل نے ’آسک میپس‘ فیچر مارچ 2026 میں متعارف کرایا تھا۔ اس کی مدد سے صارفین نقشے سے متعلق عام سرچ کے بجائے براہ راست سوالات پوچھ سکتے ہیں اور اپنی منزل، سفر کے راستوں، قریبی کاروباری مراکز اور دیگر مقامی مقامات کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    پاکستان:ایک سال میں 94لاکھ سائبر حملے

    نومبر 21, 2026

    راک اسٹار گیمز نے ایکشن ایڈونچر گیم سیریز کا چھٹا حصہ جی ٹی اے سکس لانچ کر دیا

    نومبر 21, 2026

    ایک شناختی کارڈ پر موبائل فون سمز کی تعداد پانچ سے کم کرکے تین کرنے پر غور

    نومبر 14, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026

    نئے صوبے، ون یونٹ اور بلاول بھٹو

    نومبر 21, 2026

    چیئرمین ہائر ایجوکیشن کمیشن کے نام

    نومبر 20, 2026

    ایک غیر ملکی سیاح کا سفرنامہ لاہور

    نومبر 20, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.