Close Menu
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم

Subscribe to Updates

Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

What's Hot

سیکورٹی فورسز کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد گرفتار

نومبر 23, 2026

لاہور میں مرغی کا گوشت 700روپے کلو فروخت ہونے لگا

نومبر 23, 2026

ایس پی سیکیورٹی لاہور ہائیکورٹ کے اختیارات پر سوالات اُٹھ گئے

نومبر 23, 2026
Facebook X (Twitter) Instagram
پیر, نومبر 23
Facebook X (Twitter) Instagram
English
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • سنٹرل ایشیا
  • دنیا
  • فیکٹ چیک
  • ٹرینڈ
  • شوبز
  • کھیل
  • کاروبار
  • ملٹی میڈیا
  • کالم
Home»پاکستان»پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش شروع
پاکستان

پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش شروع

EditorBy Editorنومبر 7, 2026Updated:نومبر 7, 2026کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
Facebook Twitter Pinterest LinkedIn WhatsApp Reddit Tumblr Email
Share
Facebook Twitter LinkedIn Pinterest Email

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ترک جہاز کی آمد اور سروے کے آغاز کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو سمندری اجازت ناموں، بندرگاہی کارروائیوں، سکیورٹی، آپریشنل انتظامات اور دیگر ضروری امور بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان میں تقریباً 2 دہائیوں بعد سمندر میں تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے جارہی ہیں اور ترک پیٹرولیم آف شور کمپنی (TPOC) کا خصوصی سیسمک سروے جہاز 17 سے 20 نومبر کے درمیان کراچی پہنچے گا۔

ترکیہ نے مشرقی آف شور انڈس سی بلاک کی آپریٹرشپ حاصل کرلی ہے جس کے تحت مشترکہ منصوبے میں ترک کمپنی کے 25 فیصد، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے 35 فیصد جب کہ آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) اور میری انرجیز کے 20، 20 فیصد حصص ہوں گے۔

ترک جہاز سمندر کی تہہ کے نیچے موجود ارضیاتی ساختوں کا جائزہ لینے کے لیے خصوصی سیسمک سروے کرے گا جس سے ممکنہ تیل و گیس کے ذخائر کی نشاندہی اور مستقبل میں کھدائی کے لیے موزوں مقامات کے تعین میں مدد ملے گی تاہم سروے سے تجارتی بنیادوں پر قابلِ حصول ذخائر کی موجودگی ثابت نہیں ہوگی اور اس کے لیے مزید کھدائی اور تکنیکی و تجارتی جائزہ درکار ہوگا۔

Share. Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Telegram Email
Editor

    Related Posts

    سیکورٹی فورسز کاانٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشتگرد گرفتار

    نومبر 23, 2026

    لاہور میں مرغی کا گوشت 700روپے کلو فروخت ہونے لگا

    نومبر 23, 2026

    ایس پی سیکیورٹی لاہور ہائیکورٹ کے اختیارات پر سوالات اُٹھ گئے

    نومبر 23, 2026

    Comments are closed.

    Latest Posts

    دیارِ حرم کی داستان کا روحانی منظرنامہ

    نومبر 23, 2026

    زرداری صاحب کس بیٹے کے ساتھ ہیں؟

    نومبر 23, 2026

    اصلی نیوٹن اور جعلی آئن اسٹائن

    نومبر 23, 2026

    ‘فتنة الخوارج’و’فتنة الہندوستان’ اورقومی سلامتی کے ادارے

    نومبر 22, 2026

    جامعات کی عالمی درجہ بندی

    نومبر 22, 2026

    بلاول، بھٹو یا زرداری؟

    نومبر 21, 2026
    Facebook X (Twitter) Pinterest Vimeo WhatsApp TikTok Instagram
    All Right Reserved © Vision Point PK 2026 . Managed by Vision Point

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.