وفاقی وزیرطلال چوہدری نے کہاہے کہ کیش لیس اسلام آباد منصوبےکی کامیابی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرزکی مشاورت اورتجاویز اہم ہیں، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کی ہدایت پرکیش لیس اسلام آباد منصوبے پر تیزی سےعملدر آمد جاری ہے۔
وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی زیرصدارت کیش لیس اسلام آبادکے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں چیئرمین سی ڈی اے، بینکنگ سیکٹرکے نمائندگان اور دیگرحکام نے شرکت کی۔
اجلاس میں بینکنگ سیکٹر نمائندگان کی جانب سے کیش لیس اسلام آباد منصوبےکی کامیابی کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
طلال چودھری نے بتایا کہ تیس نومبر کے بعد آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کے کسی محکمے میں نقد ادائیگی نہیں کی جائے گی۔اکتیس دسمبر تک اسلام آباد کے تمام مرچنٹس کو کیش لیس نظام میں شامل کرنے کا ہدف ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیش لیس نظام سے مالیاتی شفافیت، ٹیکس مانیٹرنگ اور لین دین کے نظام میں بہتری آئےگی۔

