لکی سیمنٹ نے چاغی میں معدنیات کے ذخائر کی مٹیریل انفارمیشن جاری کر دی ہیں۔
اس حوالے سے اس نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور ایس ای سی پی کو خط لکھا ہے۔
اعلامیے کے مطابق نیشنل ریسورسز لمیٹڈ نے چاغی میں تانبے اور سونے کی دریافت کی ہے، بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے کم از کم 8 پورفیری معدنی ذخائر کی نشان دہی ہوئی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل ریسورسز نے تانبے اور سونے کی تلاش کے لیے تقریباً 25 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل کر لی ہے اور کمپنی پہلی منرل ریسورس اسٹیمیٹ کی جانب بڑھ رہی ہے۔ منرل ریسورس اسٹیمیٹ بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کیا جائے گا، جب کہ مزید تحقیقات سے وسائل کے قیام کی توقع ہے۔

