امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایرانی فوج کے کمانڈر قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے آصف مرچنٹ کو امریکا بھیجا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل ٹاڈ بلانچ نے 48 برس کے آصف مرچنٹ کو ایرانی ایجنٹ قرار دیا تاہم آصف مرچنٹ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کو مسترد کیا۔
آصف مرچنٹ کراچی کے شہری ہیں اور اس حوالے سے سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف مرچنٹ کا کراچی میں اب تک کوئی کرمنل ریکارڈ سامنے آیا ہے اور نہ ہی ان کے پاکستان میں کسی جرم میں ملوث ہونے کا پتا چلا ہے۔
واضح رہے کہ آصف مرچنٹ پر امریکی عہدیدار کے قتل کی سازش اور امریکا میں دہشتگردی کی کوشش کے الزامات تھے، آصف مرچنٹ کو 15 جولائی کو ریاست ٹیکساس میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق آصف مرچنٹ نے امریکی ہٹ مین کو دینے کے لیے 5 ہزار ڈالر پاکستان سے منگوائے تھے۔

