آسٹریلیا کے سابق کرکٹر شین ڈائٹز کو پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کردیا گیا۔
سابق آسٹریلوی کرکٹر کا کہنا ہے کہ 2028 کے ہوم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شائقین کو خوشیاں دینا ہدف ہے۔
اس سے قبل پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض قومی ویمن ٹیم کے مینٹور تھے، شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز، بنگلا دیش اور نیدرلینڈز ویمنز ٹیموں کے ساتھ بھی کام کر چکے ہیں۔
شین ڈائٹز ویسٹ انڈیز کے ساتھ سیریز سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

