وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہری بنیادی ڈھانچے اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں، جارحیت کے ایسے اقدامات علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان برادر ملک سعودی عرب اور اس کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے اور سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے۔

