Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: Editor
سندھ ہائی کورٹ کی تاریخ میں پہلا آئینی بینچ تشکیل پا گیا،، جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا،، چیف جسٹس پاکستان یحیٰ آفریدی نے کمیشن کے اجلاس کی صدارت کی،، کمیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کریم خان آغا کی سربراہی میں آٹھ رکنی آئینی بینچ قائم کرنے کی منظوری دے دی رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا تیسرا اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس کا واحد ایجنڈا سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بینچز کی تشکیل پر غور کرنا تھا۔…
پاکستان تحریک انصاف کے قائدین اور حکومتی کمیٹی کے درمیان دھرنے کے مقام کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جلسے کے مقام کے تعین کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت کی کمیٹی میں اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، امیر مقام اور رانا ثنا اللہ شامل ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے وفد میں اسد قیصر اور شبلی فراز شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق دونوں کمیٹی کے درمیان مذاکرات اسپیکر قومی اسمبلی کی منسٹر انکلیو میں قائم رہائش گاہ پر ہورہے ہیں۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ گذشتہ میں ہفتے سے جاری تیزی کا تسلسل برقرار رہا،، ہنڈرڈ انڈیکس میں 281 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 98 ہزار 80 پوائنٹس پر بند ہوا،، ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ 99 ہزار 317 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچی تاہم منافع کے لئے فروخت کے دباؤ کے باعث انڈیکس میں کمی کا سلسلہ شروع ہوا،، کاروباری حجم میں 48 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی،، گذشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ کو کاروباری حجم ایک ارب 25 کروڑ شیئرز تک پہنچ گیا تھا،، آج 64 کروڑ حصص کا لین…
اسلام آباد : پی ٹی آئی کا گاڑیوں پر مشتمل قافلہ اسلام آباد کی حدود میں داخل ہوگیا ہے۔قافلے کی قیادت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے احتجاج میں شامل قافلے نے گزشتہ روز صوابی سے اسلام آباد کی جانب سفر شروع کیا تھا اور احتجاج میں شامل پی ٹی آئی رہنماؤں اور ورکرز نے رات برہان کے قریب ڈھوک گھر میں موٹر وے پر گزاری تھی، قافلے میں شامل کچھ افراد نے رات گاڑیوں اور کچھ نے سڑک پر گزاری تھی۔ صبح ہوتے ہی پی ٹی آئی کے قافلے نے…
راولپنڈی: تحریک انصاف کے سربراہ بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کی اسلام آباد میں آج احتجاج کی کال ’فائنل‘ ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر ایک صحافی کے سوال پر کہ آیا اس احتجاج کو منسوخ کیا جا رہا ہے تو انھوں نے سر ہلا کر نفی میں جواب دیا اور کہا کہ ’کال آف والی بات ہی نہیں۔‘ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا حکومت سے مذاکرات میں کوئی پیشرفت ہوئی ہے تو انھوں نے کوئی واضح جواب نہیں دیا تاہم انھوں نے تصدیق کی مذاکرات چل رہے ہیں اور جو بھی ہو…
اسلام آباد : بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان، ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی، بہن علیمہ خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سمیت پی ٹی آئی کے متعدد رہنماؤں کے خلاف انسدادہ دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ عمران خان اور دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا ہے جس میں دہشتگردی سمیت 13 دفعات شامل کی گئی ہیں۔ عمران خان، علیمہ خان، بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور کے علاوہ سابق صدر عارف علوی، شہریار ریاض، حماد اظہر، اسد قیصر اور…
بیلاروس کے صدر ایلیکزانڈر لوکاشینکو (Aleksandr Lukashenko) تین روزہ دورہ پر پاکستان پہنچ گئے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے راولپنڈی کی پی اے ایف نور خان ائیر بیس پر بیلاروس کے صدر کا استقبال کیا۔۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور سینئر سرکاری حکام بھی استقبال کیلئے موجود تھے بیلاروس کے صدر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر 25 سے 27 نومبر 2024 تک پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں بیلاروس کے صدر کے دورہء پاکستان کے دوران صدر لوکا شینکو اور وزیر اعظم…
پاکستان تحریک انصاف کے 24 نومبر کا احتجاج تشدد میں تبدیل ہو گیا،، پنجاب کی وزیر اطلاعات عطمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ احتجاجی مظاہرین کی فائرنگ سے ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہو گیا ہے،، مظفرگڑھ کا رہائشی پولیس کانسٹیبل مبشر شاہ جمال لاہور کے پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا،، پی ٹی آئی کے احتجاج پر مبشر کی ڈیوٹی ہکلا انٹرچینج پر لگی تھی،، پی ٹی آئی کے پُرتشدد کارکنوں نے مبشر کو شدید زدوکوب کیا اور اس پر تشدد کیا جس کے باعث پولیس کانسٹیبل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دوران علاج شہید…
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی کابینہ مکمل کر لی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں ٹھہراؤ آ گیا،، امریکہ کے وزیر خزانہ کےلئے سکاٹ بیسسینٹ کی نامزدگی پر ٹریژری، گولڈ اور کرنسی مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال کا خاتمہ ہو گیا،، لندن گولڈ مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونا 43 ڈالر سستا ہو گیا،، ایک اونس سونا 2672 ڈالر میں ٹریڈ ہوا،، ادھر پاکستان میں ایک تولہ سونے کی قیمت میں 4300 روپے کی بڑی کمی آ گئی،، ایک تولہ سونا 2 لاکھ 78 ہزار 400 روپے کا ہو گیا،، 10گرام سونا 3657 روپے کمی…
بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے ہزارہ انٹرچینج پر احتجاجی کارکنوں سے خطاب میں کہا جب تک عمران خان جیل میں ہیں احتجاج ختم نہیں ہو گا،، گو کہ ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو آرام کا مشورہ دیا تھا تاہم انہوں نے کارکنوں سے خطاب کو ترجیح دی،، بشریٰ بی بی کا کہنا تھا میں اپنی آخری سانس پر کھڑی رہوں گی، آپ لوگوں نے بھی میرا ساتھ دینا ہے، آپ لوگ میرا ساتھ نہیں دیں گے تب بھی میں کھڑی رہوں گی کیونکہ یہ صرف میرے شوہر کی بات نہیں بلکہ یہ اس ملک…
