Subscribe to Updates
Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.
Author: Editor
پاکستان اسٹاک مارکیٹ نے اس ہفتے ایک لاکھ کا بیریئر توڑنے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگایا لیکن کامیابی نہ مل سکی،، اس کاروباری ہفتے کے آخری روز یعنی جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ نے پہلے سیشن میں 99 ہزار 623 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو عبور کیا،، خیال تھا کہ دوسرے سیشن میں مارکیٹ ایک لاکھ کا بیریئر توڑ دے گی لیکن ایسا نہ ہو سکا،، مجموعی طور پر پانچ کاروباری سیشنز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 3035 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،، مارکیٹ 97 ہزار 798 پوائنٹس پر بند ہوئی،، جون سے اب تک شرح سود میں…
فرانس نے یوکرین کو روس کے خلاف اپنے میزائل سکالپ استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے،، یورپین دفتر خارجہ کے مطابق یوکرین کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے،، اور اس کی کوئی ریڈ لائن نہیں ہے،، ادھر فرانسیسی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ یوکرین فرانس کے میزائل سے روس کے کُرسک ریجن میں شمالی کوریا کی کمانڈ پوسٹ کو نشانہ بنا سکتا ہے،،
راولپنڈی میں 28 ستمبر کو جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں پولیس ریمانڈ میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹہ تفتیش کی گئی،، ذرائع کے مطابق تھانہ نیو ٹاؤن پولیس کی تفتیشی ٹیم نے عمران خان سے 28 ستمبر کی احتجاج کی کال سے متعلق سوالات پوچھے،، پولیس نے اڈیالہ جیل اور عدالت میں ملاقاتیں کرنے والوں کے نام بھی حاصل کئے،، پولیس نے سوشل میڈیا پوسٹوں کا ریکارڈ بھی حاصل کر لیا،، تفتیشی ٹیم کے پاس شہر کے مختلف سی سی ٹی وی کی فوٹیجز بھی موجود ہیں،، واضح رہے کہ 21 نومبر کو راولپنڈی کی…
روس کے میزائل فورس کے سربراہ نے صدر پیوٹن کو ایک بریفنگ دی ہے جس میں روسی فوج کے پاس میزائلوں سے متعلق تفصیلات بتائی گئیں ہیں،،، میزائل فورس کے سربراہ کے مطابق روس کے پاس جو میزائل ہیں وہ سیکنڈوں میں یورپ کے کسی بھی شہر پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں واضح رہے کہ روس نے یوکرین میں بین البراعظمی بلیسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے،، ابھی روس ایک نئے میزائل حملے کی پلاننگ کر رہا ہے،، روسی صدر ولایمیر پیوٹن کا کہنا ہے کہ ابھی دنیا کو روسی اسلحے اور میزائل سے متعلق تفصیلات کا علم نہیں ہے،،
اسلام آباد: نیکٹا نے اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے الرٹ جاری کردیا۔ نیکٹا نے اسلام آباد میں دہشت گردی کا خدشہ ظاہر کردیا کہ جو کہ پی ٹی آئی کے عوامی اجتماع پر ہوسکتا ہے۔ نیکٹا نے اس حوالے سے تھریٹ الرٹ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 19اور 20 نومبر کی درمیانی شب فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پاک افغان باڈر سے پاکستان میں داخل ہوئے ہیں۔ نیکٹا نے بالخصوص سیاسی جماعت کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج کے دہشت گرد پی ٹی آئی کے…
حکومت نے کل 24 نومبر کو اسلام آباد میں انٹرنیٹ سروس بند کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے ،، وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وائی فائی اور انٹرنیٹ سروس مکمل طور پر بند رہے گی،، آج رات بارہ بجے سے وفاقی دارالحکومت میں انٹرنیٹ بند کر دیا جائے گا،، انٹرنیٹ سروس کی بندش پاکستان تحریک انصاف کے کل ہونے والے احتجاج کے باعث کی جا رہی ہے،،
بولاوایو : قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے زمبابوے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے قبل کھلاڑیوں کو جوش دلانا شروع کردیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ون ڈے میچ کل سے شروع ہوگا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 12 شروع ہوگا۔ زمبابوے سیریز میں پاکستان نے تین اہم کرکٹرز بابراعظم، شاہین شاہ آفریدی اور نسیم شاہ کو آرام دیا ہے جبکہ انکی جگہ نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کپتان محمد رضوان کھلاڑیوں اور معاون عملے کیساتھ…
واشنگٹن : امریکا میں 86 سال کی سزا کاٹنے والی پاکستانی نیورو سائنٹسٹ ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے امریکی حکومت، فیڈرل بیورو آف پریزنس اور متعدد جیل حکام کے خلاف وفاقی عدالت میں جامع مقدمہ دائر کیا ہے۔ 61 صفحات پر مشتمل مقدمہ تقریباً 2 ماہ قبل امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ برائے شمالی ٹیکساس میں دائر کیا گیا ہے، جس کی کاپی ’جیو نیوز‘ نے حاصل کر لی ہے۔ مقدمے کی کاپی کے مطابق ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے جیل کے عملے پر آئینی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات لگائے ہیں، جن میں جنسی زیادتی، تشدد، طبی سہولتوں کی…
پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ کل 24 نومبر کے احتجاج میں شرکت نہیں کریں گی،، بشریٰ بی بی کی ترجمان مشعال یوسف زئی کے مطابق طبیعت کی خرابی کے باعث ڈاکٹروں نے سفر کرنے سے منع کر دیا ہے ،، بشریٰ بی بی یکم نومبر سے سیاسی سرگرمیوں میں مصروف تھیں اور 24 نومبر کی تیاریوں کے لیےپارٹی رہنماؤں کی پشاور میٹنگز کی تھیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بشریٰ بی بی کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رہنے کا پیغام بھجوایا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران…
خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں حالت کشیدہ ہو گئے ہیں،، مسافر گاڑیوں پر مسلح افراد کی فائرنگ میں 43 افراد کی اموات کے بعد قبائلی کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے،، قبائلی تصادم میں اب تک 18 افراد کے جاں بحق اور 30 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں،، تحصیل لوئر کُرم کے علیزئی اور بگن قبیلے میں شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے،، اس کے ساتھ بالش خیل، خار کلی اور کنج علیزئی اور مقبل قبائل میں بھی تصادم جاری ہے،، ریقین کے درمیان لڑائی کا سلسلہ جمعرات کو مسافر گاڑیوں پر فائرنگ کے بعد ہوا اور اب فریقین…
